ٖڈومیسٹک کرکٹ؛ بولرز کے چھکے چھڑانے میں خوشدل شاہ سب سے آگے

0
510

لسٹ اے  کرکٹ میں بولرز کے چھکے چھڑانے میں خوشدل شاہ سب سے آگے۔

2016 سے لے کر اب تک لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ 84 چھکے خوشدل شاہ نے لگائے ہیں، عمراکمل 64 دوسرے اور صہیب مقصود 55 تیسرے نمبر پر ہیں، کامران اکمل 54، افتخار احمد 45، احمد شہزاد 42، آصف علی 41، نعمان علی 35، خرم منظور 33 اور سمیع اسلم 32 چھکوں کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

حیرت کی بات ہے کہ بڑے اسٹروکس کھیلنے والے بیٹسمینوں میں سے صرف آصف علی کو ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ 23 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، پاور ہٹر کی متلاشی پاکستان کرکٹ ٹیم میں یہ خلا پر کرنے کے لیے خوشدل شاہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here