حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی

0
84

اسلام آباد:

حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کے سپرد کردیا جس کے بعد حکومتی ٹیم اور جے یو آئی کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام  سے پہلا رابطہ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ کرکے ملاقات طے کی تھی جس کے تحت ان کے درمیان آج پہلی ملاقات ہونا تھی جس میں حکومتی کمیٹی انہیں مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

 

واضح رہے  جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کے حوالے سے حکومت نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here