رانچی:
جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلجر کو بھارتی ہوٹلوں اور کھانوں پر اعتراض مہنگا پڑگیا۔
ڈین ایلجر کا کہنا تھا کہ بھارت کے چھوٹے اسٹیشنز پر نا تو معیاری ہوٹل ہیں اور نہ ہی یہاں پر اچھا کھانا کھانے کو ملتا ہے، جس پر مقامی شائقین نے ان پر تنقید کے تیر برسادیے اور افریقی ٹیم کے بیٹسمین کو ’انگور کھٹے‘ ہونے کا طعنہ دیا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم بھارت کے دورے پر ہے اور اس دوران کئی مقامات پر ان کے قیام کے لئے نامناسب انتظامات سامنے آئے تھے۔