گلین میکسویل نے ذہنی تناؤ کے باعث کرکٹ سے رخصت لے لی

0
215

سڈنی:

آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے ‏ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کے سبب اچانک کرکٹ سے بریک لے لی۔

گلین میکسویل سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے بھی اچانک دستبردار ہوگئے ہیں۔ان کی جگہ ڈارسی شارٹ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہوگئے، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بھی گلین میکسویل کے ایکشن میں نظر آنے کا امکان نہیں۔

گلین میکسویل کی جانب سے حیران کن فیصلہ سامنے آنے پر ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ بعض اوقات کھلاڑی اپنے بہت بڑے ذہنی مسائل بھی چھپاتے رہتے ہیں، ماہر نفسیات کو میکسویل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کہا ہے، ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ گلین میکسویل نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 گیندوں پر 62 کی اننگز کھیلی تھی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here