ورلڈکپ اسکواڈ پر مشاورت کا ہفتے کو اگلا راؤنڈ

0
822

لاہور:

ورلڈ کپ اسکواڈ پر مشاورت کیلیے اگلا راؤنڈ ہفتے کو ہوگا جب کہ پی سی بی سلیکٹرز سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ کا انتخاب کرنے کیلیے سلیکٹرز کی میٹنگ ہفتے کو ہو گی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت بھی طلب کی جائے گی، ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے، اسکواڈ میں اوپننگ اور پیس بیٹری سمیت 1،2 پوزیشن کیلیے چند پلیئرز دوڑ میں شامل ہیں، اس حوالے سے فیصلے کرنے کیلیے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ون ڈے کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو زیر غور لانے کے اعلان کا بھرم قائم رکھتے ہوئے مزید1،2کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلیے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے،ابھی تک راولپنڈی میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں وہاب ریاض اور عمر اکمل کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق انگلش کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے محمد حسنین کو موقع دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، نوجوان پیسر کا انتخاب ہوا تو جیند خان کو ورلڈکپ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑ سکتا ہے، محمد عامر کے مستقبل کا اہم فیصلہ بھی ہونا باقی ہے۔

یاد رہے کہ15اور 16اپریل کو فٹنس ٹیسٹ کیلیے 23 ممکنہ کرکٹرز کا اعلان کیا گیا ہے، میگا ایونٹ کیلیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 18اپریل کو ہوگا،انجریز اورفٹنس مسائل کے پیش نظر 2یا 3اضافی کھلاڑیوں کو بھی انگلینڈ بھجوانے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here