پاکستان سے ٹیسٹ سیریز، سری لنکن اسکواڈ کا اعلان کل متوقع

0
332

لاہور:

دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان جمعرات 14نومبر کو متوقع ہے۔

مجوزہ ٹیم میں تمام سینئرکھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 11دسمبر س راولپنڈی اور 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول لنکن بورڈ کے حوالے کیاجاچکا ہے، باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔

دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم کا کیمپ 18 نومبر سے کولمبو میں شیڈول کیاگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس اہم سیریز کی تیاریوں کا آغاز کررکھاہے، میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈزکا مرحلہ بھی جلد شروع ہورہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here