ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ

0
349

کراچی:

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کوجاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائرکی مالیت بڑھ کر 18 ارب 8 کروڑ 48 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں مرکزی بینک کے ذخائرکی مالیت 1.43 کروڑ کے اضافے سے 11.50ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ اس کے برعکس تجارتی بینکوں کے ذخائرکی مالیت 1.09 کروڑ ڈالر کمی سے 6.58ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here