انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

0
568

کراچی:

انڈس موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 65ہزار سے 3لاکھ7ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی انڈس موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 65ہزار سے 3لاکھ7ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا جس کی وجہ سے صارفین کے لیے ٹویوٹا گاڑیاں زیادہ مہنگی ہوگئی ہیں۔

انڈس موٹرز کے سی ای او علی اصغر جمالی نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ ہمارے دیگر ہم عصروں نے پہلے ہی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی ہوئی ہیں تاہم ہم صورتحال میں بہتری کا انتظار کر رہے تھے لیکن اب ہمیں گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔ نئی قیمتوں کی وجہ سے کمپنی نے اپنی وارنٹی بھی بڑھا دی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here