بندر نے آسٹریلوی انڈر19 کرکٹر کا منہ نوچ لیا، وطن واپس جانا پڑ گیا

0
513

میلبورن:  انڈر19 ورلڈ کپ میں شریک آسٹریلوی بیٹسمین جیک فریزر میک گرک کو وطن واپس بلانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

جیک فریزر میک گرک گذشتہ دنوں ٹیم ممبران کے ہمراہ جنوبی افریقہ میں سفاری پارک کی تفریح کے دوران بندر نے منہ پر نوچ لیا تھا، واقعے کے 7 یوم تک انھیں اس حوالے سے ضروری ٹریٹمنٹ لینے کی ہدایت دی گئی تھی،ٹیم انتظامیہ نے میڈیکل اسٹاف اور پلیئر کے فیملی ممبران سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کرلیا، وہ وطن واپس جاکر ضروری علاج کرائیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایونٹ میں اپنے 2 اختتامی میچز کیلیے فریزر کا متبادل بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ش

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here