پی ایس ایل فائیو میں ہر ٹیم متوازن ہے، عماد وسیم

0
106

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ جو ٹیم اپنے پلان پرعمل کرے گی وہ ہی کامیاب ہوکر آگے بڑھے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا  کہ  لیگ کے 26ویں میچ میں جمعرات کو لاہور قلندر کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں، یہ مقابلہ ہماری لیے  بہت اہم ہے، لاہور قلندر اچھا کم بیک کرکے کھیل رہی ہے لیکن کراچی کنگز بھی پوری طرح تیار ہے ، گیم پلان بنالیا ، اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے،  بین  ڈنگ  ہی نہیں  بلکہ ہرحریف  کھلاڑی کے لیے حکمت عملی پرعمل کریں گے،  کوشش کریں گے کہ ہوم گراونڈ پر ہوم کراوڈ کے سامنے اچھا کریں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کچھ کہا نہیں  جاسکتا۔

عماد وسیم نے کہا کہ  اس وقت ہماری نظر ٹاپ ٹو نہیں ٹاپ فور پر ہے، شرجیل خان میچ ونر کھلاڑی ہے لیکن اسے محنت کرنا ہوگی، وکٹ کیپر بیٹسمین رضوان احمد کی فی الحال ٹیم میں جگہ نہیں بن پا رہی، ہیمسٹرنگ انجری کے سبب عامر یامین کی کمی محسوس ہوگی، ان کی جگہ  شامل وقاص مقصود سے اچھی امید ہے، اگر اعدادوشمار دیکھیں تو غیر ملکی کھلاڑی زیادہ اچھا کھیل رہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here