مالنگا برطرف، سری لنکا نے ورلڈ کپ کیلیے کرونارتنے کو کپتان بنا دیا

0
345

کولمبو:

سری لنکا نے ورلڈ کپ کیلیے ڈیموتھ کرونارتنے کو کپتان مقرر کردیا۔

ڈیموتھ کرونارتنے نے 2015 کے میگا ایونٹ سے اب تک ایک بھی ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیلا تاہم وہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت دے چکے ہیں۔

اسی ٹور میں پروٹیز سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا شکار ہونے والی ٹیم کے کپتان لسیتھ مالنگا سے قیادت چھن گئی۔ ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکٹرز کی حتمی میٹنگ جمعرات کوہوگی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here