کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ 32لاکھ ملازمتیں ختم ہوئیں

0
181

 

نیویارک (پاکستان نیوز)کورونا وائرس جہاں انسانی زندگیوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ہے اس کے ساتھ اس نے لوگوں کے کاربار اور ملازمتوں کو بھی بُری طرح تباہ کر دیا ہے ، اے ڈی پی اور موڈی اینالیٹکس کی رپورٹ کے مطابق 12مارچ کو ملک سے 27ہزار ملازمتیں ختم ہو ئیں اور اس کے بعد 26مارچ کو رپورٹ کیا گیا کہ کورونا کی وجہ سے ملک سے 32لاکھ کے قریب ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں ، امریکی تاریخ میں بدترین حالات کے دوران بھی بے روزگاری کی شرح ساڑھے چھ لاکھ سے اوپر نہیں گئی ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ملازمتوں میں 32لاکھ تک اچانک کمی آئی ہے جس سے معیشت بری طرح بیٹھ گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here