راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفان بادوباراں سے تباہی

0
676

لاہور / گوجرانوالہ /  راولپنڈی:

راولپنڈی واسلام آباد میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی جبکہ گوجرانوالہ ریجن میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔

جمعرات کی شام جڑواں شہروں میں شدید طوفان آیا، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی رفتار 60 سے80 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

طوفان کے باعث مختلف سڑکوں کے کنارے لگے درخت، دکانوں پر لگے سائن بورڈز زور دار آوازوں کے ساتھ زمین پر گرگئے، پروازوں کا شیڈول بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا، طوفان و باد و باراں سے کاروبار زندگی رک گیا، بجلی کے بڑی تعداد میں فیڈر ٹرپ کرگئے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here