نیوزی لینڈ میں شہید نعیم رشید کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا

0
390

اسلام آباد:

نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید نعیم رشید کو 4مئی کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس سینیٹر ہلال الرحمن کی زیرصدارت ہوا جس میں ڈی جی بیورو آف امیگریشن نے بتایاکہ باہر جانے والے پاکستانیوں کیلیے بینک اکاؤنٹ لازم کر رہے ہیں اور ان کا سیلری اکاؤنٹ پاکستانی اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک کیاجائے گا تاکہ وہ آسانی سے گھر پیسے بھیج سکیں۔

وزرات خارجہ کے حکام نے بتایاکہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نعیم رشید کو 4مئی کو نشان امتیاز سے نوازاجائے گا۔ وزرات سمندر پار پاکستانیزکے حکام نے بتایاکہ سری لنکا میں 3 پاکستانی خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here