کراچی:
اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جس میں بیٹا اور بہو ملکر والدہ پر تشدد کررہے ہیں پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ارسلان نامی شخص کو بیوی سمیت والدہ پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اور اپنی ماں کے لیے برے الفاظ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خدا نے ماں کا درجہ اولاد کے لیے سب سے اوپر رکھا ہے اور ماں کو اولاد کے لیے جنت قرار دیا ہے تاہم جب بیٹے نے اپنی اسی جنت پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے ماں کے تقدس کو پامال کیا تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔