اے این ایف نے 14 ارب 74 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرلی

0
77

کراچی:

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک بھر سے مختلف کارروائیوں کے دوران 14 ارب 74 کروڑ روپے مالیت کی 4 ہزار 227 کلو گرام منشیات قبضے  میں کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں 21 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جن کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لی گئی۔ پکڑی گئی منشیات میں 4 ہزار 112.45 کلو گرام چرس، 20 کلوگرام ایمفٹامائن، 81.6 کلوگرام افیون اور 5 کلوگرام آئس شامل ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 88.17 ملین امریکی ڈالرز 14 ارب 74 کروڑ 84 لاکھ روپے کے کے لگ بھگ ہے، منشیات کے کاروبار میں ملوث 3 خواتین سمیت 27 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 10 گاڑیاں بھی قبضے میں کرلی گئی ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here