خورشید شاہ کےخلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روک دی گئی

0
94

سکھر:

نیب کی درخواست پر رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روک دی گئی۔

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روک دی، نیب نے عدالت سے درخواست میں کہا کہ ہمیں مزید شواہد لانے ہیں اس لیے فرد جرم روکا جائے اور جرح کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے جس پر احتساب عدالت نے 8 ستمبر تک فرد جرم کی کاروائی روک دی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ میرے خلاف نیب ایک بھی ثبوت نہ لا سکی ہے، ایک سال سے سلاخوں کے پیچھے ہوں، یہ واحد کیس ہے جس میں ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم پر فرد جرم عائد کرو مگر اچانک نیب کی درخواست آ گئی، نیب نے یہ مان لیا ہے کہ اب تک ان کے پاس ٹھوس ثبوت نہیں ہے اور اگر ایک سال میں یہ ثبوت نہ لا سکے ہیں تو اب کیا لائیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here