لاہور(پاکستان نیوز) پاکستانی شہری ترقی اور حکومتی خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے نئے صوبوں کے قیام کے حامی،وقت گزرنے کیساتھ شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا،سروے کے مطابق شہریوں کا خیال ہے کہ اس اقدام سے طرزِ حکمرانی بہتر بنانے، ترقیاتی عمل تیز کرنے اور سرکاری خدمات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔میریڈین نیشنل بیرومیٹرسروے کا انعقاد میریڈین اینالیٹکس نے کیا جس میں ہزار شہریوں سے رائے لی گئی۔سروے کے مطابق نومبر 2022 کے مقابلے میں یہ شرح 23 فیصدزیادہ ہے۔2022 میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت 54 فیصد تھی، جو 2024 میں بڑھ کر 66 فیصد ہوگئی اور تازہ ترین سروے میں 77 فیصد تک پہنچ گئی۔سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت سب سے زیادہ 80 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ پنجاب میں 78 فیصد، خیبر پختونخوا میں 75 فیصد اور بلوچستان میں 72 فیصد شہریوں نے اس کی حمایت کی۔کراچی میں نئے صوبوں کے قیام کے حق میں حمایت کی شرح 92 فیصد رہی۔




