قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی جس میں حکومت کے خلاف تحریک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مطابق اپوزیشن لیڈر کی جے یو آئی (ف) کے سربراہ سے ملاقات طے ہوگئی، شہباز شریف آج صبح مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر 11 بجے ہوگی جس میں حکومت کے خلاف تحریک اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کے خدشات بھی دور کیے جائیں گے۔