پچھلے کچھ مہینوں سے پاکستانی سوشل میڈیا پرارطغرل کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان ایک جنگ سی چل رہی ہے جس میں یاسر حسین پیش پیش ہیں اورکھل کر ترک ڈرامے کی مخالفت کررہے ہیں۔ حال ہی میں وی جے انوشے اشرف اوریاسر حسین کے درمیان اسی موضوع کو لے کراچھی خاصی بحث ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرا مانی اور یاسر حسین کا بھارتی گانے پر ڈانس
اداکار سونیا حسین سوشل میڈیا پرجاری بحث سے تنگ آچکی ہیں اورانہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس بحث سے متعلق لکھا ’’مہربانی کرکے جان بخش دیں ترکش اداکاروں اوراپنے اداکاروں کی بھی ۔ تعریف کرنا سیکھیں، نیچا دکھانا نہیں، نرمی اختیارکریں اورمحبت سے بات کریں۔‘‘ اس خوبصورت بات کے ساتھ سونیا حسین نے ایک ایموجی بھی اپنی اسٹوری میں استعمال کیا جس میں دونوں ہاتھ آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔