زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کردینی چاہیے، بشریٰ انصاری

0
98

کراچی:

نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ زیادتی کے مجرموں کے ہاتھ اور پاؤں توڑ کر ان کی جنسی صلاحیت ختم کردینی چاہیے۔

موٹر وے زیادتی کیس پر نہ صرف پورا ملک سراپا احتجاج ہے بلکہ سول سوسائٹی اور عوام کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ریپ کے مجرموں کو سرے عام پھانسی دی جائے۔ شوبز انڈسٹری میں بھی اس واقعہ پر شدید غم و غصہ پایا جاتاہے اور زیادتی کے مجرمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

موٹر وے واقعہ سے متعلق نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر کہا کہ میں چاہتی ہوں زیادتی کے مجرموں کو زندہ رکھا جائے، انہیں پھانسی نہ دی جائے بلکہ ان کو ہاتھ، پاؤں اور ان اعضاء کے بغیر زندگی گزارنے دی جائے جس سے وہ خواتین کی زندگی کو برباد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کی جنسی صلاحیت ختم کرکے ان کے ہاتھ اور پاؤں کو توڑدینا چاہیے تاکہ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن جائیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here