امیتابھ کی نواسی خواتین سے متعلق وزیراعلیٰ اتر کھنڈ کے متنازع بیان پر پھٹ پڑیں

0
190

ممبئی:

امیتابھ کی نواسی نویا نویلی نندا خواتین کے جینز پہننے سے متعلق وزیراعلیٰ اتر کھنڈ کے متنازع بیان پر پھٹ پڑیں۔

بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں لہذا جیسے ہی کوئی چیز انہیں بری لگتی ہے فوراً سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے جواب دیتی ہیں۔ چند روز قبل بھی نویا نے والدہ کو کام نہ کرنے کا طعنہ دینے والے کو کرارا جواب دیا تھا تاہم اس بار اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے بیان نے اداکار کی نواسی کو سیخ پا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیراٹھ سنگھ راوت نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کا پھٹی ہوئی جینز پہنا سماجی تباہ کا باعث ہے اور یہ کوئی اچھی مثال نہیں۔

اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے بیان پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے بلکہ امیتابھ بچن کی نواسی کو بھی یہ بیان پسند نہ آیا اور نویا نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کپڑے بدلنے سے پہلے اپنی ذہنیت کو بدلو، نویا نے انسٹاگرام پر جینز پہنی ہوئی تصویر ڈالی اور کہا کہ میں تو پھٹی ہوئی جینز پہنوں گی اور فخر کے ساتھ پہنوں گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here