شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے پھر سے دو ایسے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جن میں جلد مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو ایک سال بعد پھر اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔
پیارے افضل سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک برس قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے دہریت سے اسلام تک کے اپنے سفر کو مبلغانہ انداز میں بیان کیا تھا۔
حمزہ علی عباسی کی شادی گزشتہ برس اداکارہ نیمل بخاری سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔ شادی کے بعد جہاں حمزہ علی عباسی نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا وہیں نیمل بکاری نے سارا وقت گھرکو دینے کے ارادے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔
حمزہ علی عباسی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر احمد علی بٹ اور آن لائن تفریحی پروگرام ’’ کسوٹی آن لائن‘‘ میں گوہر رشید کے ہمراہ مہمان بنے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سال کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
حمزہ علی عباسی نے احمد علی بٹ کے سوال کے جواب میں بتایا کہ میں کلی طور پر اداکاری نہین چھوڑی ہاں ایک سال کا وقفہ لیا ہے اور اس سلسلے میں وہ دو پروجیکٹس پر کام بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ برس دسمبر میں انکشاف کیا تھا کہ حمزہ علی عباسی نے اسکالر بننے کے لیے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہا ہے کہ جس کے بعد وہ دوبارہ آئیں گے لیکن ان کے کام کی نوعیت حب الوطنی اور روحانیت پر مشتمل ہوگی۔