ایمن خان انسٹاگرام پرسب سے زیادہ فالوورزرکھنے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

0
104

کراچی:

اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزرکھنے والی پاکستانی اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر بے حد خوش ہیں۔

گزشتہ روزہم ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے ’’ہم سوشل میڈیا ایوارڈز‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں سوشل میڈیا پر مقبول اور متحرک رہنے والے اسٹارز جنہیں ’’سوشل میڈیا اسٹارز‘‘ بھی کہا جاتا ہے، کو ایوارڈز دئیے گئے۔

ہم سوشل میڈیا ایوارڈز کے دوران جہاں مختلف کیٹگریزمیں ایوارڈز دئیے گئے وہیں اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ ایمن خان کو ایوارڈ دیتے وقت انسٹاگرام پران کے فالوورزکی تعداد 7.3 ملین یعنی 73 لاکھ تھی جو کہ اب بڑھ کر 7.4 ہوچکی ہے۔

 

ایمن خان تقریب میں اپنے شوہرمنیب بٹ کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ انہوں نے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کراتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ایوارڈ کواپنے مداحوں، فیملی اوردوستوں کے نام کرتے ہوئے ہم ٹی وی سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

احد رضامیر اور سجل علی کو مقبول ترین آن اسکرین اورآف اسکرین جوڑی، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کو سوشل میڈیا پر مقبول ترین میوزک آرٹسٹ، فہد مصطفیٰ کو مقبول ترین ٹیلی ویژن میزبان، پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبرزید علی کو مقبول ترین کانٹینٹ کری ایٹر، سجل علی کو مقبول اداکارہ، احد رضامیر کو مقبول اداکار، سعدیہ خان کو مقبول ترین فی میل ماڈل، شہزاد نورکو مقبول ترین میل ماڈل اورشاہد آفریدی کو مقبول ترین اسپورٹس شخصیت کا ایوارڈ دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here