ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان انسداد کورونا کے لیے معاہدہ طے پاگیا

0
172

اسلام آباد:

ایشیائی ترقیاتی بینک اور  پاکستان کے درمیان انسداد کورونا کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے اے ڈی بی (ایشیائی ترقیاتی بینک) کے ساتھ انسدادِ کورونا کے لئے 20 لاکھ ڈالر کی امداد  کا معاہدہ کرلیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور اسلام آباد میں ہوئی۔

سیکرٹری وزارت اقتصادی امور   نور احمد کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کورونا کے لیے امداد پرشکرگزار ہیں، اے ڈی بی گرانٹ ہیلتھ ورکرزکی تربیت، بائیوسیفٹی اور لیب کے قیام کیلئے استعمال ہوگی۔

 

کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک  کا کورونا وبا سے متعلق کہنا تھا کہ انسدادِ کورونا کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here