اداکار امیر گیلانی بھی کووڈ 19 میں مبتلا

0
273

کراچی:

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ سے شہرت پانے والے اداکار امیر گیلانی بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہوگئے۔

حال ہی میں نجی چینل پر نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ’ ثبات‘ کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا یہاں تک کہ ڈرامہ کے اختتام پر یوٹیوب پر یہ ڈرامہ ٹرینڈنگ میں رہا۔ ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے امیر گیلانی نے اپنے پہلے ہی ڈرامے میں اپنی اداکاری کے ذریعے دیکھنے والوں پر سحر سا طاری کردیا ہے۔

ڈرامے کی مقبولیت کا چرچا ابھی رکا ہی نہ تھا کہ ڈرامے کے کردار ایک کے بعد ایک کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں کیوں کہ عثمان مختار کے بعد اب امیر گیلانی بھی کووڈ 19 کا شکار ہو گئے ہیں۔

 

 

امیر گیلانی نے انسٹا گرام پر جاری کردہ ویڈیو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگوں کو پتا ہے کہ ہم خود کو قرنطینہ کب کرتے ہیں ؟ یہ تب ہی کرتے ہیں جب کورونا کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے اور میرا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے باعث میں سونگھنے اور چکھنے کی حس سے قاصر ہوں اس لیے میں خود کو اپنے کمرے میں قرنطینہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت میرے لیے اور میری فیملی کے لیے مشکل ترین ہے لیکن پھر بھی مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here