پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ بھی تیاریوں کا آغازکردیا۔
کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے تک پہلا ٹریننگ سیشن ہوا۔ ٹریننگ سیشن سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔ٹریننگ سیشن میں فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ کو بھی فوکس کیا گیا۔
کھلاڑیوں کی نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں بھی ہوئیں۔ بیٹنگ کوچ یونس خان نیٹ میں بیٹسمینوں کو ٹپس دیتے رہے۔ پاکستان ٹیم پندرہ دسمبر تک ٹریننگ کرنے کے بعد آک لینڈ روانہ ہوگی جہاں نیوزی لینڈ کے خلاف اٹھارہ دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی شیڈول ہے۔