زرمبادلہ کے ذخائر 3 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے، وزیراعظم

0
118

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے کہ مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے ، نومبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالررہا، مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا جب کہ گزشتہ سال اسی ماہ کرنٹ سرپلس خسارہ 1.7 ملین ڈالرتھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر13 بلین ڈالرہیں اوراس طرح اسٹیٹ بینک کے ذخائر3 سال کی بلندترین سطح پرہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here