سارہ خان کا اپنے مرحوم والد کے نام جذبات بھرا پیغام

0
128

کراچی:

اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز انتقال کر جانے والے اپنے والد کے نام جذبات بھرا پیغام دیا ہے۔

سارہ خان نے والد کی یاد میں انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں ایک حسین وادی میں والدین اپنے بچوں کے ہمراہ خوشی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے قرآنی آیت ( رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) تحریر کی جس کا مفہوم یہ ہے کہ ’’ اے اللہ پاک میرے ماں باپ پر رحم فرما جیسا انہوں نے میرے ساتھ بچپن میں رحم کیا‘‘۔

سارہ خان نے یہ بھی کہا کہ پینٹنگ میں نظر آنے والی داستاں جنت میں جانے والوں کے لیے پہلے لمحات ہوں گے اور میں اس دن کا مزید انتظار نہیں کرسکتی جب ہم ایک بار پھر ساتھ ہوں گے۔ اداکارہ ساتھ ہی اپنے والدین کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here