آئی سی سی نے پاکستانیوں کو یکسر فراموش کردیا

0
124

کراچی:

آئی سی سی نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹرز کو یکسر فراموش کردیا، دہائی کی بہترین ٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ کسی بھی ٹیم میں جگہ نہیں دی۔

گذشتہ 10 برس کے دوران گرین شرٹس کی پرفارمنس کونسل کے خودساختہ معیار پر پوری نہیں اتر سکی، تینوں فارمیٹس میں بھارتیوں کی دل کھول کر شمولیت ہوئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اہم ایوارڈز کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، دہائی کی بہترین ٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں میں سے کسی ایک میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا، گذشتہ 10 برس کے دوران کسی بھی پاکستانی کی کارکردگی کونسل کے خودساختہ معیار پر پوری نہیں اترسکی۔

دہائی کی بہترین ٹی 20 میں سب سے زیادہ 4 کھلاڑی بھارت سے شامل کیے گئے، مہندرا سنگھ دھونی کو قیادت سونپی گئی،ان کے ساتھ ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمرا بھی موجود ہیں، روہت اور کرس گیل کو بطور اوپنر منتخب کیا گیا، تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ موجود ہیں، چوتھی پوزیشن پر کوہلی کو رکھا گیا، ابراہم ڈی ویلیئرز اور گلین میکسویل کو پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر منتخب کیا گیا، وکٹ کیپر بیٹسمین دھونی ساتویں، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز میں افغانستان کے راشد خان، بمرا اور لسیتھ مالنگا شامل ہیں۔ ون ڈے ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، روہت شرما، ویرات کوہلی، ڈی ویلیئرز، دھونی، اسٹوکس، شکیب الحسن، مچل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ، مالنگا اور عمران طاہرموجود ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم الیسٹر کک، ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، ویرات کوہلی (کپتان)، اسٹیون اسمتھ، کمار سنگاکارا، بین اسٹوکس، ایشون، ڈیل اسٹین، اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here