متنازع شوبِگ باس کے کھلاڑی کی فالج کے باعث موت

0
93

ممبئی:

بھارتی متنازع شو بگ باس سیزن 10 کا کھلاڑی سوامی اوم فالج کے حملے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔

بھارت بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا متنازع شو ’بگ باس سیزن 10 کے کھلاڑی سوامی اوم فالج کے حملے کے سے جاں بر نہ ہوسکا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوامی اوم کو کچھ روز قبل فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد انہیں دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری تھا تاہم کچھ روز گزرنے کے بعد بھی اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور زندگی کی بازی ہار گئے۔

63 سالہ سوامی اوم کو فالج حملے سے قبل کورونا وائرس کا شکار بھی ہو گئے تھے جسے وہ شکست دینے میں بھی کامیاب ہو گئے تھےلیکن کورونا نے انہیں لاغر کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ بگ باس کی تاریخ میں سوامی اوم کا شمار متنازع کھلاڑیوں کی فہرست میں کیا جاتا تھا کیوں کہ انہوں نے سیزن دس میں ایک ٹاسک کے دوران  خاتون کھلاڑی پر فضلہ پھینک دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں شو سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here