کسانوں کے مسئلے پر حکومتی زبان بولنے پربالی ووڈ اداکار مشکل میں پھنس گئے

0
125

ممبئی:

بھارت میں کسانوں کے مسئلے پر حکومت کی ترجمانی کرکے خود بالی ووڈ اداکار مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے باعث دنیا بھر میں جمہوریت کے عالمی چمپئین بھارت کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، پہلے اس حتجاج نے عالمی میڈیا میں اپنی جگہ بنائی اور اب غیر ملکی اداکار بھی کسانوں کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

امریکی گلوکارہ ریانہ کی جانب سے کسانوں کے احتجاج پر ٹوئٹ نے پوری بھارتی حکومت کو تلمالا کر رکھ دیا جس کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے کسانوں کے احتجاج پر غیرملکی شخصیات کے تبصروں کو ملک توڑنے اور پراپگینڈا سے جوڑتے ہوئے بالی ووڈ اداکاروں کے ذریعے سوشل میڈیا پر پیسے دیکر مہم شروع کرائی لیکن خود بھارتی عوام نے اپنی ہی حکومت اور مہم میں حصہ لینے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کسانوں کے احتجاج سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں #IndiaTogether #IndiaAgainstPropaganda کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد متعدد بھارتی اداکاروں نے جن میں اکشے کمار، اجے دیوگن، کرن جوہر، ایکتا کپور اور سنل شیٹی شامل ہیں، اپنے ٹوئٹر ہینڈلر سے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو ری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ یہ ہمارے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی سازش ہے۔
بھارتی اداکاروں کی جانب سے ایک ساتھ ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد خود بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی ہی حکومت اور اداکاروں کا بھرکس نکالتے ہوئے شدید تنقید کا نشانا بنایا، بھارتی عوام نے کہا کہ حکومت سے پیسے لیکر یہ اداکار مہم چلانے کے لیے میدان میں آگئے اور انہیں اپنے اس رویہ پر شرم آنی چاہیے۔
بھارتی عوام نے اکشے کمار کو ہی غیر ملکی قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر بولنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا معاملہ ہے اور اس میں کسی کینیڈین کو بولنے کا کوئی حق نہیں۔
اجے دیوگن کو ٹوئٹر صارف نے حکومت کا چمچہ کہتے ہوئے کہا کہ آرام سے بیٹھ کر ٹوئٹ کرنا بہت آسان ہے تاہم تم نہیں جانتے کہ کسانوں پر کیا گزر رہی ہے، غیر ملکی اداکار اس پر بات کررہے ہیں اور بالی ووڈ کو خاموش رہنے پر شرم آنی چاہیے۔

ایکتا کپور کو بھارتی عوام نے تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کو پیسے مل گئے، ایک اور صارف نے کہا کہ جب کسانوں پر لاٹھی چارج ہورہا تھا تب بھارتی اداکار کہاں تھے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here