”جسٹس مسٹ بھی ڈن“

0
225
عامر بیگ

سنن نسائی کی حدیث نمبر ۴۹۰۷ حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارکہ میں فتح مکہ کی جنگ کے وقت ایک عورت نے چوری کر لی اسکی قوم کے لوگ گھبرا کر حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے پاس آئے کہ وہ اس کی سفارش فرما دیں جب حضرت اسامہ نے اس بابت آپ صلی علیہ وسلم سے بات کی تو آپ کا چہرہ مبارک غصہ سے سرخ ہوگیا فرمایا کہ کیا تو اللہ تعالی کی حدود میں سے ایک حد لے بارے میں سفارش کرتا ہے اسامہ نے کہا کہ اے اللہ کے رسول میرے لیے استغفار فرمائیں ظہر کی نماز کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے اور اللہ تعالی کی تعریف فرمائی جو اسکی شان کے لائق ہے پھر فرمایا “ اے لوگو تم سے پہلے لوگ اس لیے تباہ ہوئے جب ان میں سے کوئی طاقت ور چوری کرتا تو اس کو چھوڑ دیا جاتا اور جب کوئی کمزور شخص چوری کرتا تو اس پر حد نافذ کر دیتے قسم اس زات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے اگر فاطمہ بنت محمد رضی اللہ عنہا بھی چوری کرتیں تو میں ان کے بھی ہاتھ کاٹ دیتا” اب آتے ہیں ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے اس شخص پر جس نے جہانگیر ترین پر چوری کا الزام لگنے پر تین ایف آرز کٹوائی ہیں کیا اسے معلوم نہیں کہ ترین کے ظہرانے و عشائیے میں آٹھ ایم این اے اور سولہ ایم پی ایز شامل تھے سات سیٹوں کے سہارے کھڑی فیڈرل اور دس سیٹوں پر پنجاب حکومت ڈانواں ڈول ہونے میں کیا کسر باقی ہے خان اس حدیث مبارکہ کو متعدد دفعہ اپنی تقریروں میں دہرا چکے ہیں تو کیا مدینہ کی تپتی سرزمین مبارکہ پر ننگے پاو¿ں چلنے والے عاشق رسول کو حکومت زیادہ پیاری ہے جہانگیر ترین عبدالعلیم پرویز خٹک یا محمود خان اسواہ رسول سے زیادہ پیارے ہوسکتے ہیں ہر گز نہیں جہاں تک میں نے خان بارے پڑھا ہے دیکھا ہے یا سنا ہے شاید ہی کوئی خان کی تقریر ہو گی جو میں نے مس کی ہو ہوگی میں دعوی سے کہہ سکتا ہوں خان حکومت چھوڑ دے گا لیکن کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑے گا شبر زیدی کے بقول جہانگیر ترین کی ہر چیز ڈاکیومنٹڈ ہے اگر ہے تو پھر ڈر کاہے کا جس بنا پر ترین نا اہل ہوئے حنیف عباسی کا فائل کیا گیا کیس بھی دوبارہ کھل چکا اب تو آر ہوگا یا پار اگر شبر زیدی کی ترین بارے کہی گئی بات میں سچائی ہے تو جہانگیر ترین نااہلی کے جرم سے بھی بری ہو جائے گا اور اگر جرم سرزد ہوا ہے تو کوئی بھی بچا نہیں سکے گا نہ ہیلی کاپٹر نہ جہاز اور نہ ہی اربوں روپے جو چینی کی چوری یا اور گھپلوں سے کمائےگئے ہوں اور نہ ہی عمران خان جس طرح سے عبدالعلیم کے پکڑے جانے پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اپنے آپ کو کلئیر کرواو¿ تو واپس آو¿ “جسٹس مسٹ بھی ڈن” تحریک انصاف کا تو خاصہ یہی ہے
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here