رمضان مبارک!!!

0
112
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے آپ سب کو امت مسلمہ کو رمضان مبارک کی آمد مبارک ہو ،یہ ایک ایسا بابرکت مہینہ جب ہم اللہ کی خاص عبادت کا لطف لیتے ہیں ،اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور دن رات بس ایک ہی صدا دل و دماغ سے آتی ہے ،اللہ ہی اللہ جہاں ہم کو حقوق اللہ کو ادا کرنے کا موقع ملتا ہے ،وہیں حقوق العباد بھی اس مہینہ میں بھرپور طریقے سے ادا ہوتے ہیں اور عید کا انتظار ہوتا ہے جب غرباءبھی ایک دن اچھے لباس اور اچھے پکوان کا مزہ لیتے ہیں۔
رمضان المبارک ہماری ایک روحانی تربیت کا انتظام بھی ہے ،ہماری بھوک اور پیاس کی اللہ کو ضرورت نہیں وہ تو بے نیاز ہے لیکن یہ ہمارے لیئے ضروری ہے کیونکہ بسیار خوری کرکے جو لوگ اپنے جسموں کو فاضل مادوں اور کیمیکلز سے بھر لیتے ہیں ان کی تطہیر ضروری ہے روزہ آپ کی صحت کا ضامن ہی بحیثیت مسلمان ہم نماز کی طرح روزہ فرض ہے لیکن اس کے دنیاوی فائدوں کا زکر بھی کیا جائے شائد کوئی ایسا مسلمان بھی ہو جس کو تھوڑی مختلف انداز کی تحریک کی ضرورت ہو اور وہ ہماری تحریر پڑھ کر روزے رکھنا شروع کردے ایسا ہوا تو اس کا بھی اجر و ثواب ملے گا نہ صرف لکھاری کو بلکہ میڈیا اخبار چلانے والے ہمارے دوست مجیب لودھی صاحب کو بھی جن کی محبت اور دوستی کی وجہ سے ان کے اخبار میں بڑی چاہت سے لکھتا ہوں، ہمارا ساتھ اور محبت تو پندرہ برس پرانی ہے لیکن لکھتے ہوئے ڈیڑھ سال ہی ہوا ہے ،نہ صرف لکھنے کی حد تک تعلق ہے بلکہ اکثر اوقات کچھ سمجھ نہ آرہا ہو تو مجیب بھائی سے رہنمائی لیتا ہوں اور وہ ہر ممکن رہنماءکرتے ہیں اچھے اور نیک دوست ایسے ہی ہوتے ہیں ،اللہ پاک مجیب لودھی صاحب کو آسانیاں اور دنیا کی راحتیں عطا فرمائے جو اس دور میں بھی اپنا اخبار اسی لگن دل جمعی اور ثابت قدمی سے چلا رہے ہیں جب بہت سے اخبار بند ہوچکے ہیں یا صرف آن لائن رہ گئے ہیں یہ ایک بہت ہی اعلیٰ خصوصیت ہے اور ان کی کام اور کمیونٹی سے محبت کا ثبوت بھی ہے ،اپنے اہل وطن کا کوئی پروگرام ہو مجیب بھائی کی شرکت اور تبادلہ خیال ان کی محبت ہر شخص محسوس کرتا ہے۔رمضان کے مبارک مہینے کا بھی یہی تقاضہ ہے کہ ہم باہمی محبت و اخوت کو قائم کریں اگر کسی دوست کو غلط فہمی ہوگئی ہو تو اس کو منالیں اور ناراضگی دور کردیں، اس چھوٹی اور مختصر زندگی میں کل اثاثہ اپنے چاہنے والے دوست ہی ہیں جو اچھے اور برُے وقت دونوں میں ہی ساتھ ہوتے ہیں، مجیب بھائی کا چند روز قبل افطار کا دعوت نامہ ملا جسے پڑھ کر انتہائی خوشی ہوئی، ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور ہر سال گھر پر دوستوں کو مدعو فرماتے ہیں اللہ پاک ہمارے دوست کا دسترخوان مہمان نوازی اور روزہ داروں کی خدمت کے صلے میں انکا رزق کشادہ فرمائے اوران کی نسلوں کو خود کفیل فرمادے آمین اور میرے تمام قارئین کلمہ گو مسلمان بھائی بھی اس دعا سے فیضیاب ہوں، رمضان ایسا مہینہ ہے کہ عبادات جو عام دنوں میں نہیں ہوتیں وہ بھی بجالاتے ہیں تراویح کیلئے شب میں مساجد و گھروں میں انتظام ہوتا ہے حفاظ کرام کلام الٰہی کی تلاوت فرماتے ہیں تو دل ایمان کی روشنی سے منور ہوجاتا ہے۔ دن ہو کہ رات بابرکت مہینہ کا احترام اللہ کے احکام کی بجاآوری میں صرف ہوتا ہے رمضان کے موضوع پر لکھتا رہوں گا آپ اپنی دعاﺅں میں اُمت کو اور اس خاکسار کو بھی یاد رکھئیے گا میں بھی آپ کے لیے دعا گو رہوں گا اور لکھتا رہوں گا۔
میری دعا ہر مسلمان کلمہ گو اپنی پریشانیوں سے نجات پائے اور امت مسلمہ کے مسائل حل ہوں ان میں موجود انتشار ختم ہوکر باہمی اخوت پروان چڑھے اور جس طرح ہم اپنی بھوک مٹانے کیلئے انواع و اقسام کا افطار انتظام کرتے ہیں اُمت کے غرباءو فقراءکیلئے بھی ایسا انتظام حسب حیثیت کرنے کی کوشش کریں مستحقین تک زکواة کو پہنچائیں ناداروں کی دعا لیں ،اللہ کے بندوں کے حقوق پورے کریں اور ایک اچھے عملی مسلمان ثابت ہوں ،امت کی تکلیف ہماری اپنی تکلیف ہے یہی آج کا درس ہے اور یہی آج کی بات شائد آپ کو سمجھ آئے اور اس خطاکار کی چند اچھی باتیں آپ کے دل میں گھر کر جائیں اور ہم نیکی کی طرف پلٹیں۔ آمین
والسلام
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here