فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

0
311

لاہور:

سابق وزیراطلاعات پجاب فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیاجارہا ہے اور وہ آج شام پانچ بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے، قائم مقام گورنرپنجاب چوہدری پرویز الہی ان سے حلف لیں گے جب کہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی ،صوبائی وزرا اوردیگر حکام شریک ہوں گے۔

واضح رہے سابق صوبائی وزیراطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان کو ایک متنازعہ بیان پر کابینہ سے فارغ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ صمصام بخاری کو وزیراطلاعات لگایا گیا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here