قارئین وطن! WHAT A MIRACLE تمام ریاستی مشینری ، میر سپاہ کی کمپنی ، امریکی سامراج سی آئی اے، برطانوی ایم سیکس ، بھارتی را اور موساد سب کی سازشیں طاقتیں اور مداخلتیں سب دھری کی دھری رہ گئیں اور پنچاب کی عوام کی غیرت جاگ گئی اور انہوں نے گرفتاریوں، گولیوں اور لاٹھیوں کی پروا کئے بغیر عمران خان اور اس کی تحریک انصاف کو ووٹ دے کر لینڈ سلائیڈ وکٹری سے نوازا، اِس کو کہتے ہیں (مادرچہ خیالم و فلک درچہ خیالم) زمین والا کچھ سو چتا ہے اور آسمان والا کچھ کلیپٹوکریٹوں خائین چور ں اور لٹیرے حکمرانوں کو شکست فاش دے کر اس نے ہمیں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے ،20میں 15 نشستیںجیتنا معجزہ ہی تو ہے۔تمام لفافوں پہ رقص کرنے والے تجزیہ نگاروں، ٹی وی اینکروں اور صحافیوں کے تجزیوں کو فیل کر دیا، عمران کے اس یقین کے سامنے کہ وہ تمام نشستیں جیتے گا حالانکہ خلائی فورسز نے ن لیگ کے ڈبوں میں سے ہزار پرچیاں بھریں لیکن عوام کی بھرمار کے سامنے ان کی ایک نہ چلی ۔عمران خان نے نہ صرف پنچاب بلکہ کراچی سے خیبر تک پاکستان کی سیاسی رگوں میں تازہ خون دے کر ایک زندہ و تابندہ قوم بنا دیا ہے، آج عالم ارواح میں بانیان پاکستان خوشی سے جھومے جھومے جاتے ہیں کہ ان کا پاکستان گندے لوگوں اور گندگی سے پاک ہونے جا رہا ہے عمران خان زندہ باد۔
قارئین وطن ! ابھی عمران خان نے ایک دریا عبور کیا ہے اس کی نیت صاف تھی وہ سالوں سے سامراجی طاقتوں اور ان کے حرکاروں کے سامنے جھکی قوم کا سر بلند کرنا چاہتا تھا ،اس لیے فتح اس کے نصیب میں تھی ورنہ چھو ٹو رام شہباز شریف کی پشت پناہی کرنے والوں نے تو دھاندلی کی کوئی کسر نہ چھوڑی تھی اب عمران خان کو دو تین مہینوں بعد ہونے والے مرکزی اور صوبائی الیکشن کی تیاریاں آج سے ہی شروع کر دینی چاہئیں، مجھے یقین ہے کہ اللہ اس کو دو تہائی اکثریت سے ہمکنار کرے گا کہ ریاست اور اس کے اداروں کو آئین کی پاسداری سکھانے کا کام باقی ہے ۔ عمران کی پہلی ترجیح نیب کے قوانین ، ایف آئی اے کو پہلے سے زیادہ طاقت ور بنائے تاکہ پاکستان کو کو لوٹنے والا کوئی بھی بچ نہ پائے اور دوبارہ ان کیسوں پر کام ہونا چاہیے جن کو چھوٹو رام شہباز شریف نے بند کر وایا ۔ ہماری عدلیہ اور پراسیکیوشن کو بہت بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ امیر کے لئے رات کے بارہ بجے کھلنے والے دروازے بند ہوں جبکہ غریب کے لئے تو دن کے وقت بھی دروازے بند ہوتے ہیں یہ دو چار کام خان سب کو سب سے پہلے کرنے ہیں ۔ مضبوط معیشت ہر ملک کی ضرورت ہے آٹا دال چاول ہر گھر کی ضرورت ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کے ہر فرد تک پہنچے اور اس کا دارومدار مضبوط معیشت پر ہے اور وہ اسی وقت ممکن ہے جب لوٹ مار کے دروازے مکمل طور پر بند ہوں _ اور یہ سب پروگرام پر عمل درآمد بقول ستارہ شناس پروفیسر غنی جاوید یکم اگست کے بعد ہی ہوگا کہ میر سپاہ باجوہ صاحب کی حرکات و سکنات قابو میں رہیں یہ بھی ہماری ریاست کا ایک پہلو ہے جو درست ہونے والا ہے کہ میر اور سپاہ دونوں کینڈے میں رہیں کہ اب پاکستان کسی ایسی شوشہ گری کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔
قارئین وطن کل ن لیگ کا ایک ایم این اے جاوید لطیف عمران کی کامیابی کو اپنی قربانی کا صلہ بتا رہا تھا کہ اس کی جماعت نے بند کمروں میں فیصلہ کرنے والوں کی چال میں پھنس کر عدم اعتماد کا کھیل رچا کر بڑی غلطی کی ہے بلکہ یہ قوم کو نہیں بتا تا کہ بڑا رام نواز شریف اور چھوٹو رام امریکی صاحب بہادر کے کہنے پر اپنے رام رام کزن آصف زرداری کے ساتھ مل کر کھیل کھیل رہے تھے ۔ اب جاوید لطیف آواز دے رہا ہے بڑے رام نواز شریف کو کہ بابا وطن آ جا کہ قوم کو تمہاری ضرورت ہے ۔واقعی قوم کو اس کی ضرورت ہے کہ اس کے قوم سے لوٹے خزانے کو واپس لینا ہے ۔ میرا اچھے وقتوں کا پاس کرتے بڑے رام نواز شریف کو مشورہ ہے کہ اب اس کی جماعت سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ ایک کارپوریشن ہے لہٰذا مسلم لیگ کا نام استعمال کر نا ترک کردے، بہت بے حرمتی کر لی ہے ،شائد اللہ اس کی خطا معاف کر دے، ویسے بھی جب اس کے منہ بھولے باپ جرنل ضیا الحق نے حکم دیا تھا کہ جا اور محمد خان جونیجو کی قیادت میں مسلم لیگ کے لئے کام کرو تو اس نے ابا جی ضیاالحق سے اصرار کیا کہ مسلم لیگ کے علاوہ کوئی اور نام رکھ لے جرنل کی جھڑک پر بوجہ مجبوری اس کو مسلم لیگ کے بینر تلے کام کرنا پڑا، کاش جرنل کو یہ سمجھ ہوتی کہ جس لونڈے کو وہ مسلم لیگ کا نام سونپ رہا وہ اس نام کی اپنی لوٹ مار سے کتنی بے حرمتی کرے گا، میں اپیل کرتا ہوں کہ مسلم لیگ کا نام الگ کر دے اور خوشی خوشی ن لیگ کارپوریشن رکھ کر کھل کر پھر لوٹ مار کرے اور اپنے پیشہ کو پروان چڑھائے کہ مسلم لیگ کا نام اس کے اور اس کے خاندان کے ساتھ میچ نہیں کرتا ۔
قارئین وطن !ایک بار پھر پنجاب کی عوام خاص طور پر نوجوان اور بہنیں مبارک باد کی مستحق ہیں کہ ان کی شبانہ روز محنت اور اپنے ووٹ پر پہرہ دینا بہت کام آیا ان کی اس بہادری نے ایکس وائے زیڈ سب کے دھاندلی کے دروازے بند کر دئے آئی سلوٹ یو پاکستان زندہ باد ۔
قارئین اور احباب سے اپیل ہے کہ کالم کو اپنے دوستوں اور عزیزوں کو فارورڈ کریں ،نوازش ہو گی۔
٭٭٭