حکومت تمہاری…ریاستی مشینری تمہاری …الیکشن کمیشن بھی تمہارا…ووٹر لسٹوں میں بھی گڑ بڑ تم نے کی…پولیس کو استعمال بھی تم نے کیا …مسٹر ایکس اور مسٹر وائی نے بھی پورا زور لگایا …تمام جماعتیں بھی تمہارے ساتھ تھیں …پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو سرکاری اشتہارات تحائف کی صورت میں تم نے دئیے …بڑے بڑے اینکرز بھیء تمہارے ساتھ جو دن رات تمہارا گانا گاتے تھے!
جیتے ہوئے آزاد ارکان طرح طرح کے لالچ دیکر پی ٹی آئی سے توڑ کر ساتھ ملا کر ایک بڑی حکومتی پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن میں کھڑا کر کے بھی دیکھ لیا ۔ سپریم کورٹ کی واضع ہدایات کے باوجود کبھی بجلی میں چھوٹ تو کبھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کر بھی دیکھ لی لیکن بری طرح ہار گئے۔ مان لو کہ تم چور ہو تم نے نہ صرف پچھلے تیس برسوں میں ناحق اقتدار میں رہتے ہوئے ملک کا پیسہ چرایا بلکہ دھاندلی سے پچھلے الیکشن بھی چراتے رہے ہو جس کی گواہی سابقہ نونی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک ٹی وی پروگرام میں دی۔ مان لو کہ تم چور ہو نہ صرف اپنی شکست تسلیم کرو بلکہ اگر تھوڑا بھی ظرف رکھتے ہو تو نیچے اترو استعفیٰ دو اور اپنے آپ کو ولنٹیریلی کیئر ٹیکر حکومت کے حوالے کر دو اور تم پر جو کرپشن کیسز چل رہے ہیں انکی مردوں کی طرح پیروی کرو اپنے آپ کو کلیئر کروا ئواگر تم کلیئر ہو گئے ،عدالتیں بھلے کیسی بھی ہیں ہماری عدالتیں ہیں، کچھ بھی ہو ،عدالتیں ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلے دیتی ہیں اگر ہماری معزز عدالتوں نے تمہیں کلیئر کر دیا تو ہو سکتا ہے کہ یہ قوم بھی تمہیں معاف کر دے ورنہ ایسے ہی نہ صرف تمہارا تمہارے خاندان کا پاکستان کے اندر اور باہر رہنے والے تمام پاکستانیوں کا بھی اسی طرح تماشہ بنتا رہے گا ،روک لو اپنے آپ کو، اپنی جھوٹی انا کو ،خندہ پیشانی سے اپنی شکست تسلیم کر لو، تماشہ ختم کر دو تاکہ مزید تماشہ نہ لگے ،جگ ہنسائی نہ ہو۔
٭٭٭