عائزہ کے بعد حرا مانی کی بھی ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو ‘میں انٹری

0
3117

کراچی:

ٹیلی ویژن اسکرین پر عنقریب نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائزہ خان کے بعد معروف اداکارہ حرا مانی کو بھی شامل کرلیا گیا۔

سن یارا، یقین کا سفر اور بندش جیسے ڈراموں سے شہرت پانے والی اداکارہ حرا مانی بہترین اداکاری کی وجہ سے ان دنوں ڈراموں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور آج کل اُن کا مقبول ترین ڈرامہ ’دو بول‘ بھی شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے تاہم اُن کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اداکارہ حرا مانی اب عائزہ خان اور ہمایوں سعید کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھانے آرہی ہیں۔

اداکارہ حرا مانی اب معروف مصنف خلیل الرحمن قمر کے تحریر کردہ ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائزہ خان اور ہمایوں خان کے مد مقابل نظر آئیں گی۔ اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ ڈرامہ کی ہدایت کاری کے فرائض ہدایت کار ندیم بیگ ادا کررہے ہیں جسے سکس سگما کی پرو ڈکشن میں بنایا جارہا ہے۔

 

ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا مانی نے عنقریب نشر ہونے والے ڈرامے ’ میرے پاس تم ہو‘ میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ڈرامے کا حصہ ہونے کی وجہ سے بہت جلد ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آؤں گی۔ جب کہ میں ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق زیادہ تو نہیں بتاسکتی لیکن صرف اتنا بتاسکتی ہوں کہ اس میں میرا کردار بہت ہی خوبصورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here