مقبوضہ بیت القدس:
نامورپاکستانی اداکارہ ریما نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ ریما کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اور صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنے شیریں لہجے کے باعث اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ اداکاہ ریما نے حال ہی میں اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا اور اپنے دورے کے دوران مسجد اقصیٰ کے سامنے لی گئیں تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے انہیں مسجد اقصیٰ جانے کا اور سنہرے گنبد کے نیچے عبادت کرنے کا موقع دیا۔
اداکارہ ریما نے مقبوضہ بیت المقدس کو صرف مسلمانوں کا مقدس مقام ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے لیے بھی مقدس مقام قراردیا۔ اس کے ساتھ ہی ریما نے شب معراج کے واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت محمد ﷺ کے مسجد اقصیٰ میں قیام کے بارے میں بتایااور کہا کہ کس طرح ہمارے نبی ﷺ حضرت جبرائیل کے ساتھ آسمانوں کے سفر پر گئے اوراس رات انہوں نے خدا کے معجزے دیکھے ۔