آئے دن ٹی وی، یوٹیوب، وی لاگ پر جعلی پیروں کا ڈھونگیوں کا معروف اینکرز پردہ چاک کرتے رہتے ہیں۔ اور انتہائی بدتمیزی سے ان کا مذاق اڑاتے ہیں ہوسکتا ہے اکثریت ڈھونگیوں کی ہو۔ مگر ان میں کچھ درویش ملامیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن کے تکبر اور تفاخر کو ختم کرنے کے لئے ان کے بزرگ اس شکل کو اختیار کراتے ہیں۔ مگر ان کی پہچان یہ ہے کہ کچھ بھی کہہ لیں۔ نہ وہ گرم ہوتے ہیں نہ بددعا دیتے ہیں اور نہ ہی دھمکی دیتے ہیں۔ جیسے ڈھونگی حضرات بھسم کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ اینکرز حضرات سے گزارش ہے وہ بھی اپنی پہچان ٹھیک کریں سرکار دو عالم ۖ ایک مرتبہ تشریف فرما تھے۔ ایک درویش وہاں سے گزرا۔ اس حال میں کہ بال بکھیرے ہوئے تھے۔ آپ نے صحابہ کرام سے پوچھا اس پرا گندہ حال بکھرے بال صاحب کے بارے کیا جانتے ہیں۔ صحابہ کرام نے عرض کی حضور اگر یہ شخص کہیں محفل میں جائے تو کوئی بیٹھنے نہ دے۔ شادی کی خواہش کرے تو لوگ رشتہ نہ دیں۔ کچھ کہے تو سنیں نہ آپ ۖ نے فرمایا، صحابہ غور سے سنو جانتے ہو اس کا مقام اللہ رب العزت کی بارگاہ میں کیا ہے۔ اگر یہ ابھی ہاتھ اٹھا دے تو اللہ پاک مدینہ کی بستی کو الٹا دے سو میرے بھائیو ہمیں بھی اطلاع ملی کہ پیر عثمان نامی شخص ایک فراڈیا ہے ڈھونگی ہے ایک دو ملاقات میں مجھے اس شخص میں کچھ الگ ہی ملا۔ میں نے مزید تحقیق کے لئے عثمان غنی صاحب کے جواں سال صاحبزادہ کے انتقال پر ان کے گھر جانے کا پروگرام بنا۔ میرے ہمراہ یوکے کے مشہور عالم دین حضرت صاحبزادہ پیر محمد رفیق چشتی صاحب ان کے صاحبزادے جناب پیر محمد شفیق الرحمان چشتی صاحب جناب پاکستان کی مشہور علمی فکری شخصیت پروفیسر علامہ محمد بدرالزمان قادری اور مبلغ اسلام محبوب ومرغوب شخصیت جناب حافظ محمد فاروق خان سعیدی ملتانی اور مشہور قاری قرآن قاری محمد سعید نقشبندی اور میرے صاحبزادے عمران محمد مفتی صاحب تھے۔ ان کے آستانے قائم پور پر پہنچے صاحبزادہ محمد عمر عثمان کے لئے فاتحہ پڑھی۔ ان سے بات چیت شروع کی نہایت ہی خوبصورت بات فرمائی فرمایا حضرت مفتی صاحب قرآن پاک کا ارشاد ہے۔(فیہ ھدی وشفائ) ہدایت کی راہنمائی کے لئے اللہ رب العزت نے آپ لوگوں کو چنا ہے اور قرآن شفاء ہے اس کا نمائندہ اللہ پاک نے مجھے بنا دیا۔ میں کہتا ہوں۔ جب آپ کی طب میڈیکل سائنس سارے فلسفے دھرے کے دھرے رہ جائیں۔ تو قرآن پاک تھراپی کی طرف آئو قرآن پاک کی تھراپی سے کینسر کے لا علاج مریض شفا ہوچکے ہیں اور ہو رہے ہیں۔ لوگ پیسے کے لئے یہ شعبہ اختیار کرتے ہیں۔ مگر میں لینڈ لارڈ ہوں اور جدی پشتی کئی سو ایکڑ پر پھیلی ہوئی کاشت عمدہ نسل کی گائیوں کا کیٹل فارم، پٹرول پمپ، ڈیرے، منشی محمد رمضان ہسپتال، جنازہ گاہ کی تعمیر ہائی سکول مکمل تعمیر کرنے کے بعد گورنمنٹ کے حوالے غرضیکہ سب کچھ دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی۔ بیرون ملک نمائندے سعودی شاہی مریضوں کو شفا ملنے کے بعد تبرکات کا ذخیرہ، گوشئہ حرم درود کے اندر یہ سب کچھ دیکھ کر نہ صرف ایمان تازہ ہوا۔ بلکہ دعا بھی نکلی۔ اور احباب کو سچی بات بیان کرنے کی سعادت بھی ملی۔ اے اینکرو اگر برے لوگوں کی تشہیر کرتے ہو تو اچھے لوگوں کو بھی ظاہر کرو تاکہ مخلوق خدا کو فائدہ پہنچے۔
٭٭٭