عمل نادر!!!

0
86
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

دعائے حزب البحر اور ماہ محرم و صفرالمظفر
محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے اس سے قبل بھی دعائے حزب البحر کے اعمال لکھ چکا ہوں اب ماہ محرم الحرام و ماہ صفر المظفر کی مناسبت سے مضمون آپ کی خدمت میں حاضر ہے ۔مجھے سابق کے مضامین سے اکثر دوستوں نے فرمائش پیش فرمائی کہ کوئی ایسی چیز یا عمل پیش کیا جائے جس کا تصرف وسیع ہو!
بفضل للہ تعالیٰ اس معاملے میں میرے پاس ایسے بہت سے طریقے اور اعمال ہیں جو انفرادی یا اجتماعی جادو، جنات، بندشوں، رکاوٹوں، نفسیاتی مسائل، روحانی، عارضوں، جسمانی بیماریوں کے لیے سینہ بہ سینہ بھی اور مختلف ممالک کے علما روحانیات بزرگوں اور سلسلوں سے حاصل ہیں۔۔۔۔ مگر جادو نگری اسقدر اندھیر نگری ہے کہ میری تجویز یہی ہوتی کہ جب بھی کوئی کسی ایسی بیماری یا اس معاملے میں کسی وہم کا شکار ہوتو پہلے خوب تسلی سے معلومات لینا لازم ہے کہ مسلہ ہے کیا کس طرح کا ہے کب سے ہے کس نوعیت کا ہے کس قوت کا ہے اسکے نفسیاتی جسمانی روحانی معاشی نجی زندگی پر اثرات کیسے ہوئے ۔ ۔۔ کون سی کیٹیگری کا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔جب تک یہ معلوم نہ ہو علاج معالجہ کے جتنے بھی اعمال کیے جائیں سبھی کسی نہ کسی وجہ سے یا تو نقصان دیتے ہیں یا پھر مرض کی شدت کو بڑھا دیتے ہیں۔ اس لیے اول تو خود معالج بن کر اپنا علاج خود سے کرنا ایسے ہی ہے جیسے نیم حکیم خطرہ جان۔ میرے سامنے سینکڑوں ایسے کیسز ائے ہیں کہ مسحور مریض سنے سنائے وظیفے پڑھ کر یا فیس بکی کتابی اعمال کو اختیار کرکے ایک چھوٹے سے مسلہ سے بڑی بڑی نفسیاتی روحانی اور معاشی تنگیوں نقصانات اور اندھیر نگریوں کا شکار ہوئے ہیں، پھر جیسا پیچدہ مسلہ ہو اسکے لیے حل بھی اسی طرز کا سنجیدہ اور ماہرانہ ہونا چاہیے نہ کہ محض تکے لگائے جائیں۔ یہ مختصر سی تنبہ اسی لیے تھی کہ بہت سے افراد اپنے مسائل کو بڑھانے کے خود زمہ دار ہوتے ہیں جن کی وجوہات انکا اپنا اختیار ہوتاہے !۔۔میرے لیے ماہ محرم شریف اور صفر المظفر شریف بہت اہم ہوتے ہیں۔ دیگر بہت سی دعوات بالخصوص علاج معالجہ اور جادوگروں سے مقابلوں میں معاون اعمال میں دعا حزب البحر شریف میرے خاص معمولات میں رہتی ہے ، میں ایک خاص عمل پیش کررہا ہوں ہر عام و خاص کے لیے اور پوری ذمہ داری سے اس عمل کو پیش کررہا ہوں، بشرط کہ جیسا کہوں اسی ترتیب کو اپنایا جائے ۔ جادو۔۔۔۔ جناتی دورے۔۔۔ جناتی اثرات۔۔۔ حاسدین کا غلبہ۔۔۔ شیاطین کا مسلط ہونا ۔۔۔ شیاطینی اثرات۔۔۔ بندشوں کا ہونا خواہ کسی سفلی عامل کے جنتر منتر تنتر ینتر سے ہو یا کسی نوری عامل نے کسی بھی طریقے سے لگائی ہو۔۔۔۔ ان سب کی وجہ سے معاملات نفسیاتی خراب ہوں۔۔۔ دماغی امراض ہوں۔۔ جسمانی عوارض ہوں یا اسے متعلقہ دیگر چیزیں۔۔۔ سب کے لیے میری طرف سے یہ روح عمل پیش ہے۔۔۔۔ مگر اس کی اجازت ہر شخص کو انفرادی طور پر ہے ۔ جس جس نے کرنا ہے وہ خود اپنے لیے کرے ۔۔۔ گھر میں ایک فرد کرے اسکا اثر پورے گھر والوں پر ہوگا ۔۔۔
اسکی فیس مشروط ہے ۔۔۔ جس شخص نے بھی کرنا ہو وہ یا تو ڈیڑھ کلو گوشت لیکر کسی مفلس مسکین ، غریب یا یتیم کو بطور خدمت پیش کرے ، جیسے ہی پیش کردے میری طرف سے اس عمل کی اجازت ہوگی یا مبلغ پچاس ڈالر امریکی فیس سیدھی میرے اکاونٹ میں سینڈ کرے واٹس ایپ پر رسید اور نام مع والدہ سینڈ کردے ، تاحیات کے لیے بندے کو اپنے لیے اور اپنے گھروالوں کے لیے اجازت ہوگی۔
عاملین حضرات جو مریضوں کا علاج معالجہ کرتے ہیں وہ واٹس ایپ پر رابطہ کرکے نام مع والدہ دیکر مخصوص فیس دیکر اسکی اجازت لے سکتے ہیں۔ایک سفید کاغذ پر سب سے پہلے اعداد لکھیں پھر جو ادما لکھیں ہیں تصویر میں وہ اسما لکھیں۔۔۔
پھر وہ کاغذ موم بتی پر چپساں کردیں ۔۔۔
عصر کے بعد یا رات کو عشا یا گیارہ بجے موم بتی روشن کریں اور حزب البحر مع اشارات و تکرار تین بار پڑھیں۔ اپنے ہاتھوں پر پھونک مار کر مشرق مغرب شمال جنوب پھونک ماریں پھر دونوں ہاتھ زمین پر جھاڑ دیں اور دعا کرلیں۔
بس عمل ختم۔
اب ایک بار کا کیا عمل تین دن کی کفالت کرے گا ، کسی کا پئیو بھی جادو وغیرہ کا اٹیک نہیں کرپائے گا یہاں تک کہ اگر قوی سے قوی شیاطین وغیرہ بھی ہوئے تو انکی بھی ہوا ٹائٹ ہوجائے گی۔ پہلے ہی دن کا عمل اپنا آپ بتادے گا کہ عمل ہوتا کیا ہے جو بندہ ہر تین دن بعد یہ معمول بنالے وہ بھول جائے کہ جادو ،جنات، بندش نظر، بد حسد، دشمنوں کی چالیں مخالفین وغیرہ کیا ہوتے ہیں۔ ایسے ایسے کراماتی مشاہدات ہوں گے کہ عقل حیران ہوگی مگر سب باتوں کی ایک بات یہ عمل اجازت سے مشروط ہے ورنہ اسکو بس عمل سمجھیں اگر پہلے سواد لینا ہوتو بغیر اجازت کرکے کریں پھر اجازت کے بعد عمل کرکے دونوں کا نتیجہ دیکھئے، سبھی احباب پلے سٹور یا کسی بھی جگہ سے حزب البحر حاصل کرکے پڑھ سکتے ہیں۔مضمون دو چار بار پڑھ لیں سمجھ آجائے گی۔بہت شکریہ اللہ کریم سب پر اپنا کرم فرمائے ۔اس کے ساتھ ہی اجازت ملتے ہیں، اگلے ہفتے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here