ایمان کی حرارت!!!

0
112
رعنا کوثر
رعنا کوثر

ہم اکثر محفلوں میں جاتے ہیں جہاں جملے اس طرح شروع ہوتے ہیں ہم مسلمانوں کو چاہئے کے ہم مل جل کر رہیں۔ہم مسلمانوں کو چاہئے کے آپس کے اختلافات ختم کریں ۔ہم مسلمانوں کو چاہئے کے ایسا کریں اور ویسا کریں اس دوران میں نمازوں کا وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے ہم مسلمان نماز کے لئے نہیں اُٹھتے۔اس مل جل کر رہنے پر یاد آیا کے اگر ہم مل جل کر واقعی میں یونائیٹڈ ہو کر اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں تو سب جان جائیں کے نماز کیا ہوتی ہے کیوں پڑھی جاتی ہے؟کس طرح پڑھی جاتی ہے ؟اور کیوں وقت پر پڑھی جاتی ہے۔اس دوران بولنا کیوں منع ہوتا ہے اگر چھوٹے چھوٹے ورکشاپ ہوں، کالج سکول میں یا جاب پر اہتمام ہو کے تھوڑی سی معلومات نماز کے بارے میں اور ہمارے عقیدے کے بارے میں دے دی جائے تو یہ ایسی قوم ہے جو کبھی ہمارے نماز پڑھنے پر اعتراض نہیں کریگی۔بلکہ ادب اور احترام سے جگہ بتا دی جائے گی کے یہ آپ کی نماز کی جگہ ہے۔یہودی قوم جو اپنے مذہب کے پریکٹس کرتی ہے وہ سب مل جل کر ضرور آواز اٹھاتے ہیں اور چونکہ وہ حق پر ہوتے ہیں اس لیے ان کی آواز سنی بھی گئی ہے ۔ہم بھی صرف نماز کے لئے ہی اگر کوشش کریں تو وہ تمام لوگ جو کسی وجہ سے مجبور ہیں اور اپنی جاب پر بات نہیں کرسکتے مگر نماز پڑھنا چاہتے ہیں اور وہ لوگ بھی بہنوں نے کبھی اس لحاظ سے سو چاہی نہیں مگر اندر ایک خواہش ضرور ہے کہ نماز وقت پر ادا کرلیتے تو کتنا اچھا تھا ،اس جاب نے تو ہماری نمازیں ہی چھڑوا دیں ،ایسے تمام لوگ ہمارے ایک ہونے سے مل جل کر آواز اٹھانے سے فائدہ اٹھالیں گے۔ نیویارک نیو جرسی شکاگو ہیوسٹن میں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں اگر یہ مسلمان اکٹھے نمازوں کے اوقات اپنے دفتروں میں پیش کریں اور ان کی آواز سن لی جائے تو وہ مسلمان بھی اس سے فائدہ اٹھا لیں گے جو کسی ایسے علاقے میں ہیں۔جہاں وہ اکا دکا آباد ہیں۔اور کچھ کہتے ہوئے گھبراتے ہیں یوں ہم ایسے بے شمار مسلمانوں کی نمازیں ضائع ہونے سے بچا لیں گے جو چاہتے تو نہیں کے ان کی نماز ضائع ہو مگر تھوڑے مجبور ہوجاتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ ایک عادت ہی بن جاتی ہے یوں وہ یہ بھی بھول جاتے ہیں کے کب نماز کا وقت آیا اور کب چلا گیا۔ ہیں اپنی نئی نسل کی توجہ بھی اس جانب دلانی چاہئے وہ بچے جو یہاں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے وہ بہتر طریقے سے اور خود اعتمادی سے قانون کے دائرے میں کام کرتے ہوئے ہم سب کے لئے بات کرسکتے ہیں۔اور یوں ہم اپنی نمازیں بچا سکتے ہیں یہ چند منٹ کا ایک فریضہ ہے جو ہم کو بہت سی برائیوں سے بچا سکتا ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here