رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارائیں

0
476

ممبئی:

بالی ووڈ صرف فلم انڈسٹری نہیں ہے بلکہ منافع بخش کاروبار ہے جس میں مشہور فنکاروں کی چاندی ہی چاندی ہوتی ہے۔ مشہور اداکاروں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوگی یا فلاپ بلکہ ان اداکاراور اداکاراؤں کا ایک مخصوص معاوضہ ہوتاہے جو وہ فلم میں کام کرنے کے لیے وصول کرتے ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ فلمی بیٹ نے رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ فہرست میں بالی ووڈ کی متنازع کوئین کنگنا رناوت ٹاپ پر ہیں اوردپیکا پڈوکون دوسرے نمبر پر ہیں۔

کنگنا رناوت

 

اداکارہ کنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتاہے جن کی آخری ریلیز ہونے والی فلم’’منی کارنیکا‘‘باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔ تاہم کنگنا اپنی فلموں سے زیادہ بالی ووڈ میں لڑائیاں کرنے کے لیے مشہور ہیں ۔ کنگنا ایک فلم کا معاوضہ 18 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

دپیکا پڈوکون

نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون  ایک فلم کے لیے 17 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کی بھی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ پریانکا امریکن گلوکار نک جونز کے ساتھ شادی کے بعد کسی بالی ووڈ فلم میں نظر نہیں آئی ہیں تاہم وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 16 کروڑ وصول کرتی ہیں۔

کرینہ کپور

بالی ووڈ کی بے بو اداکارہ کرینہ کپور ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ وصول کرتی ہیں۔

شردھا کپور

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ایک فلم کا معاوضہ 14 کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔

عالیہ بھٹ

حالیہ دور کی مقبول ترین اداکارہ عالیہ بھٹ ایک فلم کا معاوضہ 13 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

کترینہ کیف

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کامعاوضہ پَر فلم 12 کروڑ روپے ہے۔

سونم کپور

بالی ووڈ اسٹائل آئکون سونم کپور ایک فلم کے لیے 11 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

ودیا بالن

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا معاوضہ 10 کروڑ روپے جو وہ ایک فلم کے لیے لیتی ہیں۔

انوشکا شرما

نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک فلم کے لیے 9 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

پرینیتی چوپڑا

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا معاضہ ایک فلم کے لیے 8 کروڑ روپے ہے۔

سوناکشی سنہا

بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا ایک فلم کے لیے 7 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

ایشوریا رائے بچن

اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے وہ ایک فلم کا معاوضہ 6 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

جیکولین فرنینڈس

فلم’’کک‘‘سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا معاوضہ 5 کروڑ ہے۔

دیشا پٹانی

خوبرو اداکارہ دیشا پٹانی ایک فلم کے لیے 4 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

کیرتی سونن

فلم’’ہیروپنتی‘‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کیرتی سونن ایک فلم کا معاوضہ 3 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

تاپسی پنوں

اداکارہ تاپسی پنوں کا معاوضہ ایک فلم کے لیے ڈھائی کروڑ روپے ہے۔

کیارا ایڈوانی

حال ہی میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم’’کبیر سنگھ‘‘کی مرکزی اداکارہ کیارا ایڈوانی کا معاوضہ 2 کروڑ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here