محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے گزشتہ مقالہ میں ناد علی سے مسائل کا حل اور دعا کے مخصوص طریقہ کار کا زکر ہوا اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے قادری سلسلہ کا ایک نادر و نایاب عمل آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں ۔امید ہے قارئین عمل کا انجام دیں گے اور بامراد ہونگے کوئی سوال ہو پوچھ سکتے ہیں البتہ مجھے کوئی تعویز دھاگے بناکر دینے کی زحمت نہ دے میں انتہائی مخصوص اوقات کے درمیان چند ہی اعمال کرتا ہوں طریقہ کار لکھ دیتا ہوں کوئی صاحب علم تلاش کرکے اس عمل کا استخراج کیا جائے اور جو وقت بتائوں عمل کرلیں بس میرا وقت قیمتی ہے اور میں کوئی آستانہ نہیں چلاتا اس وجہ سے آپ سے قبل از وقت معذرت کرتا ہوں بناکر کوئی بھی عمل دینے کی یا اس کو استخراج کرنے کی ہر مالی لین دین کا اس معاملے میں کسی کے بھی ساتھ میں ذمہ دار نہیں نہ میری کوئی برانچ ہے نہ شاگرد وغیرہ جو یہ کام کرتے ہوں ۔ جو بھی ناد علی کا عامل ہوگا اور نقش مرتب کریگا وہ بامراد ہوگا عامل سے مراد کسی بھی زکر کا ایک مخصوص تعداد میں ورد کرنا چالیس روز عموما یہ تعداد سوالاکھ ہوتی ہے جو روزانہ تین ہزار ایک سو پچیس بنتی ہے تو چالیس روز میں زکواة کبیر ادا ہوجاتی ہے عام طریقہ جو کتب میں لکھا ہے ۔ یہ مخصوص جفری طریقہ عمل ہے دیگر اعمال بھی شیخ عباس بونی نے اس طرز پر لکھے ہیں اور دیگر سلسلوں کے گدی نشین و بزرگان عام اس عمل کا استعمال کرتے ہیں ۔ ناد علی سے 19 دن کے اندر دلی مراد پائیں ان شا اللہ میری گارنٹی ہے آپکی جو دلی مراد پوری نہیں ہو رہی یہ عمل امید کی آخری کرن سمجھ کر کریں 19 دن کے اندر مراد بر آے گی عمل نہایت آسان بنانے کی کوشش کرونگا ۔سب سے پہلے نادعلی کو حروف کی شکل میں لکھنا ہے ۔پھر جو حروف دو یا تین بار آئیں انکو نکال دیں ۔باقی حروف یہ ہوں گے۔ ن۔ا۔د ۔ع۔۔ ل۔ی۔م۔ظ۔ھ۔ ر۔ ج۔ ب۔ت۔و۔ک۔ف غ۔س۔ح۔ان حروف کی تعداد 19 ہے اسی طرح بسم اللہ الرحمن الرحیم کے حروف بھی 19 ہیں اب ان حروف سے اسما اعظم لیں گے ۔ ن سے نافع ۔ اسے اللہ ۔دسے دیان ۔ع سے علیم ۔ل سے لطیف ۔ی سے یسیر۔ م سے مقیت۔ظ سے ظاہر۔ھ سے ھو ۔ر سے رحمن ۔ج سے جابر ۔ب سے باری ۔ت۔سے تواب ۔و سے واحد ۔ک سے کفیل ۔ف سے فتاح۔ غ سے غفار ۔س سے سمیع ۔ح سے حی ۔ آب نئے چاند کی چودہ تاریخ تک ہفتہ منگل چھوڑ کر دوسرے دنوں میں نقش تیار کریں ۔نادعلی کے اعداد لیں اس میں اپنے اور والدہ کے اعداد شامل کریں ۔ٹوٹل میں 12 نفی کریں 3 پر تقسیم کریں اگر کسر ایک آئے تو 7 ویں خانے میں ایک عدد بڑھا کر لکھیں، کسر دو بچے تو خانہ 4 میں ایک عدد کا اضافہ کر کے نقش پر کریں ۔ مثلا ۔عصمت بنت خوشنود کے اعداد 1611،ناد علی کے اعداد6427 دونون کو جمع کیا ۔8038 آئے اب 12 نفی کیا ۔8026 آے اب 3 پر تقسم کیا جواب ۔2671 ایا کسر ایک بچی تو خانہ نمبر 7 مین ایک عدد کا اضافہ کر کے نقش پر کریں ۔نقش کو کسی بھی نماز کے بعد سامنے رکھ کر جو مقصد ہو اسکے مطابق اسما اعظم منتخب کر کے 19 دن پڑھیں 19 دن کے اندر گارنٹی سے مقصد پورا ہو گا،مثلا عصمت چاہتی ہے اسکا بانڈ نکل آے وہ نقش سامنے رکھ کر اسما اعظم یا نافع مع پوری بسم اللہ مع پوری نادعلی 84 بار ورد کرے گی تو 19 دن میں اسکا انعام نکل آے گا ۔وظیفہ 19 دن ہی کرنا ہے ۔اب وہ جدول دے رہا ہوں اپنی حاجت کے مطابق کریں
1* ہر قسم بندش جادو آسیب کے خاتمے کیلئے ۔بسم اللہ پوری مع یا اللہ مع ناد علی صغیر پوری 66 بار
2* ہر قسم کے کاروبار کو عروج دینے کیلئے ۔
بسم اللہ پوری مع یا نافع مع پوری نادعلی ۔84 بار
3 * قرض ختم کرنے مقدمہ یا امتحان میں کامیابی کیلئے ۔بسم اللہ پوری مع یا فتاح مع نادعلی 93 بار
4* من پسند جاب اور ویزا کیلئے ۔
بسم اللہ پوری مع یا واسع مع نادعلی 47 بار روز
5* ہر قسم کی لاعلاج بیماری سے شفا کیلئے
بسم اللہ پوری مع یا سلام مع نادعلی پوری 131 بار
6* حصول اولاد کیلئے
بسم اللہ پوری مع یا کریم مع نادعلی 90 بار
7* رجوع یا تسخیر خلایق کیلئے
بسم اللہ پوری مع یا واسع مع نادعلی 47 بار
آخر میں دعاگو ہوں کہ اللہ پاک آپ کی جائز حاجات پوری فرمائے آمین
٭٭٭