”دہشتگرد مودی اور فالس فلیگ”

0
36
شبیر گُل

گزشتہ دنوں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر دہشت گردی کے واقعہ کا الزام بھارت نے پاکستان پر دھر دیا۔بھارت کا وطیرہ ہے کہ جب بھی امریکن صدر بھارت کا دورہ کرتا ھے تو بھارت فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ کرتا ھے ۔ گذشتہ دنوں امریکی نائب صدر بھارتی دورہ پر تھے ۔ تو غیر سنجیدہ مودی سرکار نے ڈرامہ رچا کر الزام پاکستان پر لگا دیا۔ بھارتی میڈیا نے چیخ چیخ کر وار ہسٹیریا برپا کررکھا ھے ۔انڈین میڈیا کے مطابق مودی نے انڈین ائیر کرافٹ کیریر وکرانت پاکستان کی طرف روانہ کیا جسے ھماری بحریہ نے مار بھگایا۔پاکستان کی ایٹمی آبدوز آگستا انصر اور بابر جیسے میزائلوں سے لیس گہرے پانیوں میں بھارتی ائیر کئیرز کا بے صبری سے انتظار ھے ۔پاکستان نے لانگ رینج اینٹی شپ میزائل ۔شاہین ون جس کی رینج چھ سو کلو میٹر ھے ۔شاہین ٹو جس کی رینج دو ہزار کلو میٹر ھے ، ابابیل ،بابر ،ابدالی اور غوری نصب کردئیے ھیں۔ بدلتے حالات میں پاکستان نے مکمل ڈیفینس سسٹم تعینات کردیا ھے۔چین کیطرف سے مہیا کردہ LY 18 بھارت کے طیاروں کاسواگت کرے گا۔ J-17, J-10,F-16 اور سٹلیتھ طیارے لاھور،کراچی سوات ،اور موٹروے پر پروازیں کررہے ھیں۔ پاکستان نے انڈیا کے دفاعی سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کے مقابلہ میں سپر ہاپر سونک میزائل میدان میں اتار دئیے ھیں۔ کشمیر کی سرحد پر ٹیکٹیکل ہتھیار پہنچا دئیے گئے ھیں۔پاکستان ائیرفورس نادرن ائیر کمانڈ نے ائیر ڈرل شروع کردی ھے۔ آج بھارت نے LOC پر فائرنگ کی ۔ جس کے جواب میں پاک فوج کی توپوں نے لائن آف کنٹرول پر انکیکئی مورچے تباہ کردئیے گئے ھیں۔بھارت کا جاسوسی کاڈ کاپٹر بھمبر کے علاقہ میں مار گرایا گیا ھے۔ بھارتی طیارے لائن آف کنٹرول کے قریب پروازیں کررہے تھے۔ پاکستانی کومبیٹ طیاروں کو دیکھ بھارتی طیارے لائن آف کنٹرول سے پیچھے بھاگ گئے۔پاکستان کا بیلسٹک مزائیل سسٹم بھی متحرک ھوچکا ھے۔ جو بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ھے۔اگر بھارت کسی بھی حملہ کی جرآت کرتا ھے تو دشمن کو بیک وقت سبق سکھانے کا پورا انتظام کرلیا گیا ھے۔پاکستان کے پاس بھارت سے بہتر میزائل ٹکنالوجی،بہترین طیارے اور بہتر جوہری ٹیکنالوجی موجود ھے۔پاکستان نے گزشتہ برسوں بھارت کے لئے خصوصی ہتھیار اور خصوصی بم تیار کررکھے ہیں ۔تاکہ بھارت کی کسی بھی جارحیت پر اسے سبق سکھایا جاسکے۔ بھارت کی دو ریاستوں میں الیکشن ھونے جارہے ھیں مودی نیالیکشن میں ہمدردی کے لئے جنگ کے حالات پیدا کئے ھیں۔ پاکستانی عوام انکی گیڈر بھبھکیوں پر میمز بنارہے ھیں۔ کہ لوگ گرمی میں ولیمہ بھی نہیں رکھتے۔بھارت نے جنگ رکھ لی ھے۔بھارتی میڈیا پر بالی وڈ فلموں کے اسٹائل والی بھڑکیں اور تڑیوں نے پاکستانی عوام کو تفریح فراہم کردی ھے ۔ انڈیا میڈیا کے احمقانہ تجزئیے اور چیخ و پکار کو ھمارے عوام انجوائے کررہے ھیں۔ بھارتی قیادت طاقت کے ذعم میں مبتلا ھوچکی ھے۔گزشتہ چند سال میں دو سو بلین ڈالرز اسلحہ کے انبار نے بھارتی قیادت کا دماغ خراب کردیا ھے۔ انکے دماغ کو گوبر اور موتر کی بدبو چڑھ گئی ھے۔ بھارت نے پاکستان کو پانی بند کرنے کی دھمکی دی اور واہگہ بارڈر بند کردیا ھے۔ جس کے جواب میں پاکستان نے اٹاری بارڈر بند کردیا ھے۔ اور کہا ھے کہ اگر پانی بند ھوا تو ھم اس کو جنگ تصورکرینگے۔اور بھارت کے ڈیم اڑا دینگے۔اس کے بعد بھارت نے بغیر بتائے پانی کھول دیا۔پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کردی ھے جس سے بھارتی ائیرلائن کو روزانہ پانچ سو ملین کا نقصان ہو رہا ھے۔
کسی بھی قسم کی Miss calculation یا ایڈونچر بھارت کی سخت بھول ھوگی ۔پاکستان نے فیصلہ کن جنگ کی تیاری ھے کسی بھی جارحیت کا دو گنا بڑا جواب دیا جائے گا۔
*آگ کا یہ کھیل بھارت کو راکھ کردے گا۔ کیونکہ پاکستان کے پاس اپنی بقا کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ھے۔پاکستان انتہائی قدم اٹھانے پر مجبورھوگا ۔مغربی ممالک،اسرائیل اور امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ عرب خاموش ،بزدل اور منافق ہیں۔سعودی عرب بھارت میں آئل ریفائنریز، آرٹیفیشل انٹیجنس کے شعبوں میں سو بلین کی سرمایہ کاری کررہا ھے۔ پاکستان کے ساتھ چین ،آزربائیجان اور ترکی کھل کھڑے ہیں۔پاکستان ، بھارت جیسے مکر وہ دشمن کو قرار واقع سبق سکھانے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیگا۔جب سے بھارت نے جنگی ماحول پیدا کیا ھے۔ پاکستانی قوم میں جوش، ولولہ اور خوشی کا سماں ھے۔پاکستانی عوام اسے بالی وڈ کی مووی سمجھ کر انجوائے کررہے ھیں۔ پاکستان نے بھارت کے لئے خصوسی بم تیار کررکھے ھیں ۔ جو اسے بہت نقصان پہنچائینگے۔انڈیا شارٹ ٹرم جنگ کے زریعے دھاک بٹھانا چاہتا ھے۔ لیکن پاکستان فل فلیج جنگ کی تیاری کرچکا ھے۔سول ڈیفینس اور شہری دفاع کو متحرک کردیا گیا ھے۔ گزشتہ روز پاکستانی افواج ، ٹینک اور توپیں بارڈر کیطرف رواں دواں تھیں تو پاکستانی عوام جگہ جگہ فوج کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ پاکستانی قوم متحد ھے جس کا مظاہرہ لنڈن اور نیویارک تمام جماعتوں کا افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی شکل میں نظر آیا۔ہٹ دھرم بھارت شروع سے پاکستان کو سفارتی،دفاعی اور سیکورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتا ھے۔ بھارت کے کئی علاقوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ھیں۔علیحدگی پسند بھارت میں اکثر کارروائیاں کرتے ہیں۔ بھارت بغیر کسی تصدیق پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا ھے۔ حالانکہ بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کی کاراروائیوں میں ملوث ھے۔ دہشت گرد تنظیموں کو سپورٹ کرتا ھے۔ ٹریننگ فراہم کرتا ھے۔ماضی میں دہشت گرد جماعت ایم کیو ایم کے افراد کو ٹریننگ اور اسلحہ فراہم کرتا رہا ھے۔بی ایل اے ، ٹی ٹی پی کو اسلحہ،ٹرینگ اور مالی سپورٹ فراہم کرتا ھے۔ بھارت بڑا ملک، بڑی آبادی اور بڑی اکانومی کے ذعم میں مبتلا ھے۔ اس کے کسی بھی کونے میں دہشت گرد کارروائی ھو تو اس کا الزام بغیر تصدیق پاکستان پر دھرتا ھے۔ بھارت کا میڈیا انتہائی منفی خبریں چلاتا ھے۔ جبکہ پاکستان خطہ میں ایک ذمہ دار ملک ھے۔ہٹ دھرم بھارت شروع سے پاکستان کو سفارتی، دفاعی اور سیکورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتا ھے۔بھارت کو یاد رکھنا چاہئے ۔ کہ اگر وہ کوئی بڑا ایڈونچر کرنے کی حرکت کرتاھے۔
تو ھمارے پاس دفاع کے لئے زیاہ آپشن نہیں ہیں۔ھم اسے جواب میں بڑا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔بھارت کے کئی علاقوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ھیں۔علیحدگی پسند بھارت میں اکثر کارروائیاں کرتے ہیں۔جس کا الزام پاکستان پر لگایا جاتا ھے۔پاکستان کے پاس بھارت سے بہتر صلاحیت، اس سے بہتر طیارے،اس سے بہتر مزائیل اور بہتر جوہری صلاحیت موجود ھے۔
پاکستان نے بھارت کو تنبیہ کی ھے کہ اگر کسی قسم کی شرارت کی تو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔بھارت میں گزشتہ ایک دھائی سے ہندو extremest جماعت بی جے پی کی حکومت ھے ۔ گجرات میں مسلمانوں کا قاتل قصائی مودی حکمران ھے۔ جس نے اپنے دور اقتدار میں پلوامہ ،انڈین پارلیمنٹ ، اننت ناگ اور اب پہلگام کے فاکس فلیگ کئے ۔ اور ان کا الزام پاکستان پر دھر دیا۔نیویارک ٹائمز نے اسے فالس فلیگ قرار دے کر مودی کو ننگا کیا ھے۔پاکستان روز اول سے بھارت کی میلی آنکھ کا نشانہ رہا ھے۔ آئے روز دہشتگردی کے واقعات رونما ھوتے ہیں۔ جس میں قیمتی جانیں ضائع ھوئی ھیں۔ان دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ھیں۔ جو پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے ۔بھارت آئے روز پاکستان پر چڑھائی کی دھمکیاں دیتا ھے۔بھارت کا بغل بچہ افغانستان پاکستان میں دہشت گرد کاروائیاں کراتا ھے۔ جسے یو این او اور بین الاقوامی برداری اگنور کرتی ھیں۔بھارت بڑا ملک اور بڑی اکانومی کی وجہ سے عرب ، یورپ اور امریکہ میں اپنا اثرونفوذ رکھتا ھے۔ جسے وہ گاہے بگاہے پاکستان کے خلاف استعمال کرتاھے۔پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے ایران میں چہار بہار بندرگاہ میں سرمایہ لگاتا ھے۔افغانستان میں منصوبے لگاتا ھے۔ تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچایا جاسکے۔ بغیر وارننگ اچانک پانی چھوڑ دیتا ھے۔ لائن آف کنٹرول کی دھجیاں اڑاتا ھے ۔ کسی بین الاقوامی معاہدے کو خاطر میں نہیں لاتا۔جس نے اسکا دماغ خراب کر رکھا ھے۔چین جو ھمارا بہترین دوست ھے۔ ان کے انجئنیرز کو آئے روز ٹارگٹ کیا جاتا ھے۔ جس کی بنیادی وجہ گوادر بندرگاہ کو ثبوتاژ کرنا ھے ۔بھارتی وزیرخارجہ، سیکورٹی چیف آئے روز بلوچستان کو علیحدہ کرنے کی دھمکیاں دیتے ھیں۔کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دیتے ھیں ۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر اپنا حق جتلاتے ھیں ۔بھارت دہشتگردی میں ملوث ھے۔جیسا کہ بھارت،کینڈا، برطانیہ اور پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ھے۔ بھارت سمجھتا ھے کہ وہ علاقے کا چوہدری ھے۔وہ سمجھتا ھے کے جیسے اسرائیل نے عرب ممالک کو دبا رکھا ھے۔ وہ پاکستان کو ویسے ہی دبا سکتا ھے۔ یاد رہے کہ پاکستان دفاعی لخاظ سے ایک طاقتور ملک اور ایٹمی صلاحیت کا مالک ھے۔اسے کمزور سمجھنے والے کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔اگر یہ جنگ شروع ھوئی تو اس کا اختتام خوفناک ھوگا۔۔ گزشتہ روز پاگل مودی نے قوم سے خطاب میں کہا ھے کہ پہلگام دہشتگردی پر ہر بھارتی کا خون کھول رہا ھے ۔میں اس کا بدلہ لینے جارہا ھوں۔اور تاریخ کا سخت سبق دینے جارہا ھوں۔مودی نے آل پارٹی کانفرس میں یہ بات کہی ھے۔دوسری طرف ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کیش پٹیل نے کہا ھے کہ ھم انڈیا کے ساتھ کھڑے ھیں۔جو بھی انہیں مدد چاہیے ھم آپکے ساتھ کھڑے ھیں۔انڈیا narrative بنارہا ھے کہ ھم نے پاکستان کے اندر شہری علاقوں کے ٹارگٹ لاک کر رکھے ھیں۔ پاکستان کے وزیر ریلوئے خنیف عباسی کاکہنا ھے کہ ھم نے 130 ایٹم بم اور میزائل ٹکنالوجی چوک میں سجانے کے لئے نہیں رکھی۔بھارتی دھمکیوں کے بعد پاکستان نے اسی کی زبان میں جواب دیا ھے۔
کہا جارہا ھے کہ بھارت کو امریکہ اور اسرائیل کی شہہ ھے ، اسرائیل کے فوجی ایکسپرٹ بھارت میں موجود ھیں۔ بھارت اور اسرائیل یاد رکھے اب پاکستان ماضی والا پاکستان ھے اور نہ پاکستان فلسطین ھے۔افغانستان میں سوویت فوجوں کو شکست اور سی آئی اے کوشکست ھوئی ۔اب انشااللہ بھارت اور اسرائیل کی باری ھے۔پاکستان کے ہاتھ میں بھارت کی شہہ رگ ھے۔ اگر بھارت پاکستان کا پانی بند کرتا ھے یا حملہ کرتا ھے تو پاکستان اسکی کیبل جو پاکستان کے سمندر سے گزرتی ھے۔ اسے کاٹ سکتا ھے۔ جس سے بھارت کا پوری دنیا سے رابطہ کٹ سکتا ھے۔وار مونگر نریندرا مودی کی پانی بند کرنے کی دھمکی اور گیڈر بھبھکی نے پوری پاکستانی قوم کومتحد کردیاہے۔آپس میں گتھم گتھا اور منتشر قوم سبز ہلالی پرچم تلے جمع ھے۔نظریہ پاکستان اور بھارتی جارحیت کے جواب میں پوری قوم یکجا۔ہم قدم اور یک زباں ہے۔دشمن کسی مغالطے میں نہ رہے۔اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ترکی اور چین نے دوستی کا حق ادا کردیا ھے۔ خالصتان موومنٹ نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ھے۔پی ٹی آئی کے لوگوں کو اللہ تعالی ہدایت فرمائے ۔انہیں دشمنوں کا آلہ کار نہیں بننا چاہئے۔ اس موقع پر منفی پوسٹیں انکے اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ھے۔ انہیں بحیثیت پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا ھونا چاہئے۔سوشل میڈیا پر بھونکنے والے مودی کی زبان بول رہے ھیں۔ قوم ان منفی کرداروں پر نظر رکھے ۔جو اپنے ہی سر میں خاک ڈال رہے ھیں۔ یہ کل حب الوطنی کا پرچم تھام لینگے۔ اللہ بارک قوم میں اتحاد اور پاکستان کی خفاظت فرمائے۔ آمین!
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here