ہمارا خون پاکستان کی امانت ہے !!!

0
100
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! پہلگام ، پہلگام سب بھارت کی اسٹیٹ کرافٹ شپ کا کرشمہ ہے اس کو احمد فراز کے اس شعر میں اس کا عکس دیکھ سکتے ہیں !
امیر شہر لوٹ لیتا ہے غریبوں کو
کبھی بنامِ وطن کبھی بحیلہ مذہب
اسٹیٹ کرافٹ شپ سادہ زبان میں اپنے دشمن کی اور دنیا کی آنکھوں میں دھول ڈالنا ہے جیسے نو گیارہ کہ دو ٹاور گرا کر اور تین ہزار شہریوں کی ہلاکت اور اس کے نتائج میں امریکہ نے نو اسلامی ریاستوں پر اور ان کے وسائل پر قبضہ کیا -آج بھارت امریکہ کے نقشہ قدم پر چلنے کی پریکٹس کرنے کی کوشش کر رہا ہے اپنے بیچارے شہریوں کی ہلاکت کی قربانی دے کر پاکستان کی کمزور حکومت کو ٹیریرسٹ اٹیک کے نام پر اٹوٹ انگ کا رنگ دینا چاہتا ہے جو اس کی خام خیالی ہے -ہر کشمیری کے گھر کے باہر دو فوجی پہرہ دے رہے ہیں تقریبا دو سے تین لاکھ فوجی پاکستان کی سرحدوں کے ساتھ لگی ہوئی ہے ہر آئے دن پولیس نہتے کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر عورتوں کی بے حرمتی کر رہی ہے بچوں کو پکڑ پکڑ کر ظلم برپا کر رہی ہے اس پر تین دہشت گرد آ کر معصوم شہریوں کو ہلاک کر جاتے ہیں واہ جی واہ مودی جی آپ کی فوج تین دہشت گردوں کو تو سنبھال نہیں سکی لہازا اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے پاکسنان پر چڑھائی کرنے کی سوجی ہے پنڈت جی عقل کے ناخن لو پاکستان کمزور حکومت کے باوجود آپ پر اور آپ کی فوج پر بھاری ہے پاکستان کا ایک ایک شہری فوجی ہے جو آپ سے لڑنے کے لئے بیتاب ہے ۔
قارئین وطن! بھارت کے اسٹیٹ کرافٹ ڈرامے کی قلعی خود انڈیا کے بیباک دانشور ریویش کمار ، پروین سہوانی اور بہت سے اوپن مائینڈڈ دانشور وں نے کھل کر بتا دیا ہے کہ مودی جی اپنی حکومتی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اور کانگریس کا بڑھتا ہوا زور کم کرنے کے لئے اپنے ہی شہریوں کو مروانے پر مجبور ہو گیا ایسے کھیل ریاست اپنی طاقت کا وجود دکھانے کے لئے اس طرح کے حربے استعمال کرتی رہتی ہے جہاں ایک طرف اوپن مائینڈڈ دانشور اس گندے کھیل سے پردہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں پر پالکی شرما اور تین چار مسخرے مودی کے گودی چیخ چیخ کر مودی جی کو ہلا شیری دے رہے ہیں کہ پاکستان پر حملہ کرو اور مودی جی سرکس شیر کی طرح دھاڑیں مار رہا ہے کے وہ آتنک وادی کو مٹی میں ملا دے گا اصل میں وہ پاکستان کی عوام کو گیڈر بھپکیاں دے رہا ہے خیر دیکھئے آگے آگے ہوتا ہے کیا ہندوئوں کو اپنے لوگوں کی موت تو نظر آرہی ہے لیکن ان کو پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی نظر نہیں آتی جسکا مورخ وہ خود ہے آج جو بلوچستان میں آئے دن دہشت گردی ہو رہی ہے ہمارے معصوم شہریوں کو اپنے بھیجے ہوئے دہشت گردوں کے ذریعے قتل کیا جا رہا ہے،سب سے بڑا دہشت گرد تو خود بھارت ہے لیکن الزام ہم غریبوں پر ہے جو اپنی حکومتی دہشت کی زد میں ہے۔
قارئین وطن! جب مودی بہار میں کھڑا ہو کر دہشت گردوں کی آڑ میں پاکستان کی عوام کو للکار رہا تھا کاش ایوب خان اپنی تمام سیاسی کوہتائیوں کے باوجود بھارت کی للکار کا جواب دینے کے لئے زندہ ہوتا اس نے کلمہ پڑھ کرللکارا تو ساری قوم مشرق سے مغرب تک اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہو گئی غریب عوام نے اپنے جسموں کے ساتھ بم باندھ کر ہندوستانی ٹینکوں کی یلغار کو روکا آج اس مودی کی للکار کا جواب دینے کے لئے عمران خان حکومت کا سربراہ ہوتا تو پتا لگ جاتا ہندوستانیوں کو کہ کس قوم کو للکارا ہے افسوس کے ہمارا سول حکمران ایک مافیا ہے جس کے خاندان کے ہندوستان میں کاروباری روابط ہیں شہباز کا بڑا بھائی تو مودی کا بھائی بنا ہوا ہے میں پاکستان کے فوجی قیادت سے اپیل کرتا ہوں کے خدارا ہندوستان کی اسٹیٹ کرافٹ شپ کو شکست دینے کے لئے عوامی حکومت کی ضرورت ہے فارم کی نہیں – لیکن اگر ہندوستان پاکستان کی کسی بھی سرحد پر تماشہ لگانے کی کوشش کرے گا پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی کیونکہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے کیونکہ پاکستان عوام کا ہے کسی مافیا یا جرنیل کا نہیں ہم جہاں بھی رہیں ہمار خون پاکستان کی امانت ہے، پاکستان زندہ باد!
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here