چیئرمین نیب پی ٹی آئی کیخلاف تحقیقات سے ڈرتے ہیں تو استعفیٰ دیدیں، بلاول

0
112

کراچی:

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین نیب جاوید اقبال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نامکمل پشاور بی آر ٹی منصوبے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مہنگی ترین بس سروس ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی، جب بات پی ٹی آئی کی بڑی کرپشن کی ہو تو نیب نہ سنتا ہے، نہ دیکھتا ہے اور نہ کچھ بولتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین نیب سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چیئرمین نیب کو پی ٹی آئی کی کرپشن کی تحقیقات کرنے پر اپنی ویڈیو ریلیز ہونے کا ڈر ہے تو انہیں چاہیے کہ استعفیٰ دیدیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here