وزیر و مشیر ڈینگی کی اطلاع دینے کے بجائے اپنی نالائقی پر استعفی دیں، ترجمان (ن) لیگ

0
479

لاہور:

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب ، وزیر اور مشیر ڈینگی کے مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے نااہلی اور نالائقی پر استعفی دیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ساری دنیا کو پتہ ہے کہ ملک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار ہوچکی ہے، حکومت کو اب اطلاع ہوئی، شکر ہے کہ آج اعداد و شمار تو تسلیم کئے گئے، ورنہ نالائق حکومت مسلسل انکار کررہی تھی، عوام کی طرح ڈینگی کے مریضوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں،نالائق اور بے حس حکوت نے شہباز شریف کے حسد میں اُن کے ڈینگی سے بچنے کا پروگرام بھی بند کر دیا، نالائق حکومت کے پاس نہ معاشی ، نہ کاروباری اور نہ ہی ڈینگی کی روک تھام کا پلان ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب ، وزیر اور مشیر ڈینگی کے مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے نااہلی اور نالائقی پر استعفی دیں، یہ پہلی حکومت ہے جو اپنی نااہلی، جھوٹ اور مجرمانہ بے حسی کا خود چرچا کررہی ہے، افسران کو معطل کرکے نااہل حکمران اپنی مجرمانہ غفلت اور نالائقی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ سرکاری خرچ پر پریس کانفرنسوں، سوشل میڈیا اور بیانات سے ڈینگی کاخاتمہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلی، وفاقی و صوبائی وزراء اور مشیر اسپتالوں میں دفاتر کھولیں، پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے اور ڈینگی کے ٹیسٹ اور دوائی کو مفت کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here