پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، صدر مملکت

0
148

اسلام آباد:

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

ایوان صدر میں کشمیر آور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے، تاریخ گواہ ہے پاکستان نے ہمیشہ دنیا بھر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے کیلئے دنیا پر دباؤ بڑھاتے رہیں گے، پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here