ماں اور اولاد کے درمیان محبت کو سوشل میڈیا پر اجاگر کرتی پاکستانی اداکارائیں

0
118

کراچی:

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نام اور پیسہ کمانے کے لیے بالکل ویسی ہی محنت کرتے ہیں جس طرح کسی دوسرے شعبے میں لوگ اپنے کام کو محنت سے کرتے ہیں۔ تاہم فرق  صرف اتنا ہے کہ شوبز سے وابستہ افراد روایتی انداز میں کام نہیں کرتے بلکہ اکثر ان کے کام کرنے کا وقت مقرر نہیں ہوتا۔ لہٰذا اس صورتحال میں اداکاراؤں کا اپنے گھر اوربچوں کے لیے وقت نکالنا کافی مشکل ہوجاتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی محبت میں کمی آجاتی ہے بلکہ وہ بھی اپنے بچوں سے بالکل ویسی ہی محبت کرتی ہیں جس طرح دیگر مائیں اپنی اولاد سے کرتی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں بہت سی فنکارائیں ہیں جو گھر اور کام کی ذمہ داریاں بخوبی سنبھال رہی ہیں۔ ایسی ہی ماؤں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں یہ اداکارائیں اپنے بچوں سے محبت کو اجاگر کرتی نظر آرہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here